گول//دلواہ کے چندیل موڑ میں نا معلوم افراد نے ندیم الحفیظ ولد محمدحفیظ بالی کو کچھ کیمیکل پھینک کر اُسے بیہوش کر دیا جس وجہ سے علاقہ میں کافی تنائو پیدا ہو گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ندیم دکان پر تھا اور گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران چند نا معلوم افراد نے ان کی آنکھوں میں کچھ کیمیکل پھینک دیا جس وجہ سے وہ بیہوش ہو گیا اور جب لوگوں نے اسے بیہوش دیکھا تو وہ ششدر ہو کر رہ گئے ۔ اس دوران یہ خبر سن کر دوسرے لوگ بھی وہاں آئے اور اسے پی ایچ سی سنگلدان لے جایا گیا ۔ علاقہ میں کافی تنائو کا ماحول ہے ۔ وہیں اس دوران گاگرہ سے بھی نا معلوم افراد علاقہ میں گھومنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور دن رات لوگ جاگ گئے ہیں ۔ وہیں آج ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے سنگلدان میں ایک دربار کے دوران لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کافی پریشان ہیں دہشت کاماحول بنا ہوا ہے لیکن نہ ہی انتظامیہ کچھ کرتی ہے اور نہ ہی پولیس اور سرکار تمام ادارے ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے سکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ یہ دہشت کا ماحول بند ہو تب تک سکولوں کو چھٹیاں کی جائیں تا کہ لوگ دہشت زدہ نہ ہوں کیونکہ ایک ہفتہ میں پچاس سے ساٹھ فیصد سکولوں میں بچوں کی کمی آئی ہے اور لوگ اپنے بچوں کو سکول تک اور واپسی گھر تک آتے ہیں ۔