گاندربل// سمبل بانڈی پورہ اور راجوری میں دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد لقمہ اجل بن گئے۔سمبل علاقے کے گنڈ جہانگیر گاؤں میں ایک خاتون موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ اگرچہ مقامی خاتون کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سمبل پہنچایا گیالیکن ڈاکٹروں نے انہیںمردہ قرار دیا۔متوفی خاتون کی شناخت زیبہ اخترزوجہ غلام محمد ڈار کے بطور ہوئی ۔ خاتون کی راستے ہی میں موت واقع ہوئی تھی ۔اس دوران سرحدی ضلع راجوری کے چلاس گاؤں میں سوموار کی رات11 بجے ایک ٹریکٹر لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت الطاف محمد ولد محمد ابراہیم ساکن جٹوٹ ڈونگی ( ٹریکٹر ڈرائیور ) اور خادم حسین ولد محمد عبداللہ کے بطور ہوئی ۔