نئی دہلی //سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں حال ہی میں تعینات کئے گئے نئے پولیس سر براہ دلباغ سنگھ یو نین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر فیصلہ لینے تک بطور ڈی جی پی اپنا کام کاج جاری رکھ سکتے ہیں ۔ عدالت اعظمیٰ نے یو پی ایس سی سے کہا ہے کہ وہ 4ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرے ۔ سپریم کورٹ کے بنچ جس کی سر براہی چیف جسٹس دیپک مشرا کر رہے تھے ،نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے پولیس سر براہ دلبا غ سنگھ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔عدالت اعظمیٰ نے یو پی ایس سی سے کہا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر اندر سینئر پو لیس افسران کے نا موں کو حتمی شکل دے ۔اس سے پہلے ریاستی سر کار نے اپیکس کورٹ کی جانب سے دئے گئے اس فیصلے پر نظر ثانی کی در خواست کی تھی جس میں اپیکس کورٹ نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت یوپی ایس سی کوسینئر پولیس افسران کی ایک لسٹ ارسال کریں جن میں سے تین ناموں کو شار ٹ لسٹ کر کے ان میں سے کسی ایک کو پولیس سر براہ تعینات کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ 11ستمبر کو سپریم کورٹ نے ریاستی سرکار کے اس فیصلے میں مداخلت کر نے سے معذرت کی تھی جس کے تحت ریاستی حکومت نے پولیس سر براہ مقرر کیا تھا ۔ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ریاست میں قائم مقام ڈی جی پی کو عبوری طور پر تعینات کیا گیا ۔
دلباغ سنگھ کام جاری رکھیں
