کشتواڑ میں بھاجپا کا جشن ، کانگریس نے کیا احتجاج ،متعدد کارکن حراست میں
عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں کشمیر میں دفعہ 370اور 35 اے منسوخی کے دوسال مکمل ہوگئے ۔اس موقعہ پرضلع کشتواڑ میں جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جشن منایا وہیں کانگریس نے احتجاج کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی ضلع ہیڈکوارٹر و قصبہ کے چوکوں ، ہیڑیال، سرکوٹ ، کلید و دیگر مقامات پر ترانگا لہرایا گیا اور جشن منایا گیا ۔بی جے پی یوتھ ضلع صدر نے بتایا کہ اس دن کیلئے کئی لوگوں نے اپنی جانیں دی اور اپنے گھر چھوڑے ،اور آج پانچ اگست کے دن ہیڑیال چوک ، کلید چوک سرکوٹ چوک میں مقامی لوگوں سے مل کر ترانگا لہریا گیا جبکہ کشتواڑ کی عوام میں خوشی کی لہر ہے اور لوگ تہوار کے طور اس دن کو منارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانگریس، نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی کا ہمیشہ پاکستان سے لگاﺅ رہا ہے اور انہیں یہ کبھی ہضم نہیں ہوگا کہدفعہ 370کا خاتمہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹنے کے بعد یہاں خوشحالی آئی ہے اور روشنی کی کرن دکھائی دے رہی ہے ۔کانگریس پارٹی کے کارکنان نے اسے کالے دن کے طور منایا اور پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ وہ مارچ نکالنے کی کوشش کررہے تھے تو پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لیاجن میں کانگریس کے دو کونسلر، نائب صدر میونسپلٹی سنجیوکوتوال و سابق نایب صدر فردوس منگنو شامل ہیں ۔انھوں نے بی جے پی کے خلاف جم کرنعرے بازی کی۔ڈی ڈی سی ممبر مڑواہ شیخ ظفر نے اسے کالادن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے کئے گئے وعدے صرف جھوٹ ہےں۔
ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ میں بھاجپا نے قومی پرچم لہرایا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //دفعہ 370و 35اے کی منسوخی کے دو سال مکمل ہونے پر جہاں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے وہیں بھاجپا کی جانب سے ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و گندوہ میں قوم پرچم لہرایا گیا اور مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کو بیان کیا۔ضلع کی سب سے بڑی تقریب ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع صدر سوامی راج شرما،پارلیمانی حلقہ سیکرٹری وپن شرما، جنرل سیکرٹری منجیت کمار نے پارٹی دفتر میں ترنگا لہرایا اور سلامی دی۔اس دوران انہوں نے ملک کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جشن منایا۔ادھر بھدرواہ کے سیری بازار میں ڈی ڈی سی چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل ، ٹھاٹھری میں ڈی ڈی سی کونسلر سندیپ سنگھ و گندوہ میں بھی بی جے پی کارکنوں نے قومی پرچم لہرایا اور اس دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بھاجپا شادماں ،باقی سیاسی پارٹیاں نالاں
بھارتیہ جنتاپارٹی یوا مورچہ کی جموں میں ترنگا ریلی
جموں//5اگست2019کولئے گئے فیصلوں کے 2سال مکمل ہونے پر جموں وکشمیر کے سیاسی وعوامی حلقوںکا ملا جلا ردعمل سامنے آیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جہاں بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈراس دن کویوم جشن کے طورمناتے ہیں ،وہیں کشمیرنشین سیاسی پارٹیاں اس دن کویوم سیاہ بتاتی ہیں ۔جہاں کشمیروادی میں جمعرات کواس دن کی دوسری سالگرہ کے موقعہ پر بازاروں میںففٹی ففٹی ہڑتال رہی،وہیں جموں شہر اوردیگر اضلاع میں معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں۔اس دوران جموں شہرمیں بھارتیہ جنتاپارٹی یوامورچہ کی جانب سے ایک ترنگا ریلی نکالی گئی ،جس میں مورچہ میں شامل درجنوں نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں نے شرکت کی ۔ہاتھوں میں ترنگا لئے اورلہراتے ہوئے یوامورچہ کارکنوںنے جموں شہر کے کئی بازاروں سے پیدل مارچ کیا ،اوراس دوران یوامورچہ جموں کے کچھ لیڈروںنے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات چیت بھی کی ۔جموں و کشمیر کے بی جے وائی ایم کے صدر ارون پربھات نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد علاقے کے لوگوں کو مساوی حقوق ملے،اوراب ترقی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح جموں و کشمیر میں ترقی ہوگی۔ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار مل رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے70 سال کی ناانصافی کا خاتمہ کیا ہے۔
پینتھرس پارٹی کا ریاست کے درجہ کی بحالی اور جلداز جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ
جموں//جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسربھیم سنگھ کی صدارت مےں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پار ٹی کا آن لائن ایگزیکٹےوکمیٹی کا ایک اجلاس پینتھرس ہیڈ کوارٹر ،جموں میں منعقد ہوا۔پینتھرس ایگزیکٹےو کمیٹی نے جموں و کشمیر کے رےاست کے درجہ کی بحالی کا مطالبہ کیا جسے بی جے پی حکومت نے 5 اگست 2019 کو ختم کر دیا تھا۔ کمیٹی نے کہا کہ ملک کے باقی حصوں کے عوام کے مفاد میں جموں و کشمیر کے رےاست کے درجہ کی بحالی پینتھرس پارٹی کا بنیادی مشن ہے۔ کمےٹی نے جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی بھی مانگ کی تاکہ جموں وکشمےر مےں اےک جمہوری حکومت قائم ہوسکے۔کمیٹی نے جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) 8 197 کو منسوخ کرنے کی مانگ کی، جو آئین کے باب 3 میں درج بنیادی حقوق کے خلاف ہے، جس پر 1953 میں اس وقت کے صدر نے صرف 6 ماہ کے لیے دستخط کیے تھے۔پینتھرس کی سینئر قیادت نے ڈوگری ثقافتی، ادےب، افسانوں، شاعر اور مصنف پدم شری پدما سچدیو کے افسوسناک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ پدما کی یاد میں آج یہاں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ پروفےسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں نے ایک ایماندار دوست، عظیم دانشور اور فلسفی کو کھو دیا ہے۔ ان کی نظم 'راجے دیاں منڈیا' نے پروفیسر بھیم سنگھ کے دل و دماغ میں ایک انمٹ چھاپ چھوڑ ی ہے۔
کد میں بھی جشن منایاگیا،پرچم کشائی
جموں// دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی دوسری برسی کے موقعہ پر کدسٹرکٹ اودھم پور میں قومی پرچم کشائی کی تقریب این اے آئی بی کے سرپنچ ایس اقبال چاند نے منعقد کی جس میں ایس سرجیت سنگھ نے شرکت کی۔ آل جے اینڈ کے پی او جے کے 1947 کے جنرل سکریٹری شرنارتھی دانشورانہ فورم ش پریتم سنگھ ، راکیش شرما ، وہ کرتار چند آشو ورما اور دیگربھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اعلان کیا کہ یہ پوری جموں و کشمیر میں حقیقی آزادی ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں نے راحت کی سانس مانگی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کے جراتمندانہ اقدامات پر بھی ان کاشکریہ دا کیا۔
رام بن میں بھی بھاجپا نے ترنگا لہرا کر جشن منایا
ایم ایم پرویز
رام بن//بی جے پی اور اس کی ذیلی تنظیموں نے ضلع ہیڈ کوارٹر ٹاو¿ن رام بن میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کی دوسری برسی منائی۔اس سلسلے میں بی جے پی پارٹی ہیڈ کوارٹر میترا میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع صدر بی جے پی راکیش ٹھاکر سابق ایم ایل اے نیلم لنگے اور بی جے پی کی ضلعی یونٹ کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک تاریخی دن قرار دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔بعد ازاں انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میترا ، ٹی چوک رام بن اور رامبان قصبے میں دیگر مقامات پر ترنگے لہرائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے چوکوں اور بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے تھے۔