جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان نے دفعہ35اے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ جموںوکشمیرعوام کی پہچان اورشناخت ہے اورحکومت کو سچائی پر مبنی اصولوں کوتسلیم کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا ہے کہ بھاجپا کی قیادت میںبرسراقتدار بھارت کی سرکار ریاستی عوام کے جذباتوں کے ساتھ مزید کھلواڑ کرنا بند کردے۔ انہوںنے کہاہے کہ ریاست جموں وکشمیرکو مذکورہ دفعات کے تحت خصوصی درجہ ملا ہواہے جو تواریخی لحاظ سے بھی اہمیت کاحامل ہے۔ اعجاز جان نے کہا ہے کہ بھاجپا متضاد بیانات دے کرعوا م میںخلفشار پیدا کرنے کی متمنی ہے لیکن بھاجپا اس نظریہ سے لوگوں کے نظروںمیں گرچکی ہے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ عوامی مفاد کے بجائے پارٹی نجی مفاد کی سیاست کرکے اب لوگوںکے دل نہیںجیت سکتی ۔ بھاجپا پرالزام لگاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھاجپا لوگوں کے آنکھوںمیںدھول جھونک کر انہیں گمراہ کرنے کی فراق میںہے جبکہ پارٹی ہرمحاذپرناکام ہوچکی ہے۔ جان نے کہاہے کہ ایک طرف بھاجپا مہاراشٹر میں دفعہ35 اے کی وکالت کررہی ہے جبکہ وہیں جموں وکشمیرمیں اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایسے سیاسی تناظر سے بھاجپا خود سیاسی گرفت میںآچکی ہے اورآنے والے انتخابات میں پارٹی کو خود اپنی غلطیوں کااحساس ہوگا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر ارکان ‘ عثمان علی ٌرفیغ احمد‘منیر حسین‘ ذاکرحسین‘محمد سوہیل‘ محمد اجمل‘اسیم چودھری ٌ مقصود حسین ٌاورعارف حسین ‘جوگیندر موجود رہے
’ دفعہ35 اے عوام کی شناخت اورپہچان ‘
