جموں// نیشنل کانفرنس سینٹرل سیکرٹری رچھپال سنگھ نے حلقہ انتخاب کالاکوٹ واس کے گرد انواح میں کئی مقامات کادورہ کیا جہاں پرعوامی اجتماعات میںلوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے سرکار سے استدعا کی ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ میں دفعہ35اے کو ہٹائے جانے سے متعلق دائرکردہ رٹ پٹیشن کادفاع کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ لوگوں کی آزادی کا حق سلب نہ ہوجائے ۔ انہوںنے وارننگ دی ہے کہ اگر دفعہ 35اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ خانی کی گئی تو اس صورت میںپوری ریاست میں ہلہ بول دیاجائے گا اور کوئی بھی پیچدہ صورتحال پیدا ہونے پر سرکار پرہی ذمہ داریاں عائد ہوںگی۔ انہوںنے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی عوام کو35 اے کے تحت خصوصی رعایت اور اپنے طرز زندگی کے درجے کے حقوق ملے ہیں لہذا اس کی تنسیخ ہونے پر پوری ریاست میں صورتحال پیچدہ بیان ہوں گے۔ تاہم سنگھ نے امید کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی عرضی کو خارج کرے گی۔انہوںنے بی جے پی اورپی ڈی پی کی دونوں پارٹیوں پر بدعنوان محاذ کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوںپارٹیوں نے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیاہے اورگزشتہ پانچ سالوں میں لوگوں کو گمراہ کرکے چلتا کرے گی۔ انہوںنے کہاہے کہ لوگ بھاجپا کے رویے سے تنگ آچکے ہیںاورپارٹی کی ساکھ عوام میںختم ہوچکی ہے کیونکہ بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکاہے جس کو واضح کرنا اب ضروری نہیں ہے۔اس موقعہ پر اشوک شرما ضلع پردھان راجوری کے علاوہ بلدیو سنگھ‘ چودھری لال حسین‘ شوکت علیذشاہ محمد و دیگران پارٹی کے کارکن موجود رہے ۔