سری نگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کی دوسری برسی کے موقع پر جمعرات کو یہاں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجیوں نے پارٹی ہیڈکوارٹرز، جو شیر کشمیر پارک کے متصل واقع ہے، سے لالچوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات سیکورٹی فورسز نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔
احتجاجی 'پانچ اگست کا کالا قانون نامنظور نامنظور'، 'ہمارا آئین بحال کرو بحال کرو' وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔