اجودھیا// وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اگر اکھلیش بابو کی دوسری نسل بھی سیاست میں آجائے،تب بھی تین طلاق اور نہ دفعہ 370 واپس آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہم خواب دیکھ رہے تھے کہ جب ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے اور 5 اگست 2019 کو وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں 370 کو اکھاڑ پھینک کر اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ۔ امیت شاہ انتخابی ریلی کے تحت ایودھیا میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور ممتا بنرجی سب مل کر 370 کو ہٹانے کی مخالفت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اکھلیش سے پوچھیں کہ آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے پر آپ کو کیا اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو ایس پی ،بی ایس پی حمایت کرتی تھی اور ہر روز عالیہ، جمالیہ پاکستان سے گھس کر ہمارے جوانوں کے سر لے جاتی تھیں اور کانگریس پارٹی کے ماتھے پر جوبھی نہیں رینگتی تھی۔ مودی جب وزیراعظم بنے تو پلوامہ اور اوڑی حملے ہوئے تو دس دنوں کے اندر مودی نے فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستان کے گھر میں گھس کر عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا۔ راہول بابا کہتے ہیں کہ جو لوگ سرجیکل اسٹرائیک کر رہے ہیں انہیں اس کے ثبوت کی ضرورت ہے۔ مودی ملک کو خوشحال اور محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔