یواین آئی
نئی دہلی// وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں نیدرلینڈ کی وزیر دفاع محترمہ کاجسا اولونگرین کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی ۔دونوں وزراء نے خاص طور پر سمندری اور صنعتی شعبوں میں اپنے دو طرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی ۔انہوں نے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان بڑھتی ہوئی بات چیت کو نوٹ کیا اور بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سنگھ نے تجویز پیش کی کہ ڈچ اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کی اس بات کے لیے کی جانی چاہیے کہ وہ ہندوستانی فروخت کاروں کو اپنی سپلائی چین میں ضم کریں۔ ہندوستان نے ایک متحرک اختراع اور صنعتی ماحولیاتی نظام تیار کیا ہے۔ ہنر، ٹکنالوجی اور پیمانے میں ہندوستانی اور ڈچ کی تکمیل کو دیکھتے ہوئے، دونوں فریق دفاعی صنعتوں اور سیمی کنڈکٹرز اور صاف توانائی کے ہائی ٹیک شعبوں کے درمیان مزید بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔نیدرلینڈ کی وزیر دفاع نئی دہلی میں رائسینا ڈائیلاگ میں شرکت کر رہی ہیں۔