سرینگر//جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے جمعہ کو دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق امتحان میں75فیصد اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں میں کامیابی کی شرح فیصد74.04جبکہ لڑکیوں میں یہ شرح تھوڑی زیادہ یعنی76.09فیصد رہی۔
بورڈ حکام کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر75132اُمیدوار شامل ہوئے تھے جن میں38340لڑکے جبکہ36772لڑکیاں شامل تھیں۔مجموعی طور پر56384اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس امتحان میں18626اُمیدوار ناکام ہوئے ہیں۔