کنگن// گاندر بل میںدریائے سندھ میںتین روز قبل پالہ پورہ نور باغ کے غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش گاندربل و ائل کے نزدیک برآمدکی گئی ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق اتوار کو پالہ پورہ نور باغ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن میں نہانے کے دوران غرقآب ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس اور مقامی نوجوانوں نے غرقآب ہوئے دو نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔ سوموار کو زاہد فاروق نامی نوجوان کی لاش پرنگ کنگن سے برآمد کی گئی تھی جبکہ آج راشد خان نامی دوسرے نوجوان کی لاش کو وائل گاندربل سے برآمد کیا گیا۔
دریں اثناءضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں نالہ سندھ میں نہانے اور اس کے نزدیک سیلفی لینے پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے آرڈرمیں کہا ” جو اس حکم نامے پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی“۔