دریائے جہلم کوجہاز رانی کے قابل بنایا جائے گا

سرینگر//ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا(آئی وائی اے آئی) کی ایک ٹیم نے اپنی چیئرپرسن نوتن گوہا بسواس کی سرپرستی میں زیرو برج سے خانقاہ معلی تک دریائے جہلم کی سیر کی اور ذاتی طور واٹر ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کے اقدامات کا جائیزہ لیا۔بسواس نے کہا کہ دریائے جہلم کو کیرلا کے طرز پر جہاز رانی کے قابل بنایا جائے گا۔ اس سے قبل بسواس نے وزیر اعلیٰ کو ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ کے سلسلے میں فیزیبلٹی رپورٹ کی ایک کاپی پیش کی۔ بسواس نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔چیف انجنیئر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کشمیر اور دیگر افسران بھی بسواس کے ہمراہ تھے۔