راجوری //درہال کے لوگوں نے راجوری پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں علاقے کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ سابق کیپٹن محمد اعظم اور دیگر لوگوں نے پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے کہاکہ بس اڈہ کی زمین پر اثرورسوخ رکھنے والوں نے قبضہ کرلیاہے لیکن ان کے خلا ف کارروائی نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ درہال میں سیاحتی ترقی کو فروغ دینے کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور اس علاقے میں شکر مرگ جیسے خوبصورت مقام ہیں جو بین الاقوامی سیلانیوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں مگر اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جوحکام کی طرف سے نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہاکہ درہال بنک برانچ میں عملہ کی قلت کی وجہ سے پورا نظام ہی درہم برہم ہے اورمعززشہریوں کو پریشان ہوناپڑتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیراں سکول میں کھیل کود کے میدان کیلئے مقامی لوگوں نے اپنی زمین دینے کا اعلان کیاتاہم محکمہ تعلیم کا رد عمل افسوسناک ہے ۔انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ درہال کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔
درہال کو نظرانداز کرنے کا الزام
