کپوارہ//ضلع صدر مقام سے 18کلو میٹر دور علاقہ گزریال کرالہ پورہ کے لوگ کئی دہائیو ں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ درزی پورہ کپوارہ میں لوگو ں نے پینے کے پانی کی عدم دسیتابی کو لیکر احتجاج کیا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 4سال قبل محکمہ جل شکتی نے مذکورہ علاقہ میں ایک منصوبے کے تحت درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی، تاہم ابھی تک یہ سکیم تشنہ تکمیل ہے ۔4سو کنبو ں پر مشتمل گزریال کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیںنہ صرف سردیو ں کے ایام میں پینے کے صاف پانی کی عدم دسیتابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ موسم گرما میں بھی مقامی لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی نے دو دہائی قبل ایک واٹر سپلائی سکیم کایہاں قیام عمل میں لایا اور ایک نالہ سے لوگو ں کو پینے فراہم کیا جاتا ہے تاہم کھانے پینے کے لئے لوگ اس پانی کو استعمال نہیں کرتے کیونکہ یہ پانی گندہ ہوتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ اس سکیم کے زریعے لوگو ں کو محض 4ماہ ناصاف پانی فراہم کیا جاتا ہے اور اس کے بعد اپریل کے مہینے سے اس پانی کو کسان آبپاشی کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ستمبر مہینے کے بعد اگرچہ یہ پانی آبپاشی کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا لیکن تب یہ نالہ سوکھ جاتا ہے اور نتیجے کے طورلوگ پانی کی عدم دستیابی سے پریشان رہتے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 4سال قبل محکمہ جل شکتی نے ایک منصوبہ کے تحت درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی لیکن4سال گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ سکیم مکمل ہونے کانام ہی نہیں لیتی ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کے تحت گزریال کے وسط میں پانی جمع کرنے کے لئے ایک ذخیرہ بھی تعمیر کیا گیا ہے اور مذکورہ سکیم کو مکمل کرنے میں محکمہ غیر سنجیدہ ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو آئے روز زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کو کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سکیم کسی حد تک مکمل کی گئی ہے لیکن اس سکیم کا باقی کام ابھی تک مکمل نہیں ہو پارہا ہے اور کام سست رفتاری سے جاری ہے ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کو فوری طور مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔اس دوران درزی پورہ کپوارہ میں لوگو ں نے منگل کے روز پینے کے پانی کی عد م دستیابی کو لیکر محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ درزی پورہ کئی روز سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔منگل کی صبح کو ٹھٹھر تی سردی میں مرود زن اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا ۔انہو ں نے الزام لگایا کہ محکمہ لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو گیا ہے ۔احتجاج کے دوران انتظامیہ کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور احتجاج پر بیٹھے لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لائیں گے ۔