کشتواڑ//ضلع کے درنگدھرون خطہ میں فوج کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول درنگدھرون میں ایک بحث و مباحثہ کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد بچوں میں اعتماد کی تعمیر،مقابلہ جاتی جذبہ پیدا کرنے اور انکو لوگوں میں کسی موضوع پر اظہار خیال کرنے کی ترغیب دینا تھا۔مقابلے میں بچوں نے نہایت ہی جوش و شوق سے شرکت کی۔انہوں نے ایسا منفرد موقعہ فراہم کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔مقابلے میں کل ملا کر 19طلاب نے شرکت کی۔مقابلہ سے بچوںکو اظہار خیال کرنے،تیزی سے سوچنے اور اس موضوع پر سمجھنے کے طاقت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔مقابلے کا اختتام فاتح میں انعامات کی تقسیم کاری اور شرکا کو حوصلہ افزائی کے انعامات سے ہوا۔مقابلہ میں پہلا انعام روہنا بانو جبکہ دوسرا نعام ماسٹر برہان احمد نے حاصل کیا ۔اساتذہ اور بچوں نے فوج کی اس کارروائی کی سراہنا کی۔