مہور //سوچھ بھارت کے ایک حصہ کے طور پر فوج کی جانب سے صاف وصحت مند ماحول کی پہل کے سلسلہ میں ضلع کے درماڑی علاقہ میں ایک صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر مکینوں کو صحت و صفائی کے فوائد، غیر صحت مند ماحول کی وجہ سے پیدا ہو رہے چھوت چھات والی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے او ر وبائی بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات سے آگاہ کیا گیا ۔اس موقعہ پرلوگوں کو اپنے گھروں و گرد و نواح میں صحت وصفائی و حفظان صحت برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ لوگوں نے کوڑا کرکٹ مقرر کردہ جگہوں پر ہی جمع کرنے اور اپنے گرد و نو اح کو صاف و شفاف رکھنے کی حلف لی ۔ پروگرام میں کل ملا کر 20مقامی لوگوں نے شرکت کی۔موضع کے سرپنچ اور بزرگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام در دست لینے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کو قومی مشن ’’سوچھ بھارت‘‘ کے لئے اپنا کردار نبھانے پر زور دیا گیا ۔