درماندہ کشمیری پائی پائی کے محتاج:لون

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان محمد اکبر لون نے مرکزی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ریاستوں میں درماندہ تمام کشمیری طلباء،تاجر ،مزدور اور مریضوں کو فوری طور گھر پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا درماندہ افراد سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ایک بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان محمد اکبر لون نے مرکزی وزارت داخلہ اور خارجہ وزارت کے حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ کشمیر ی طلبا ء اور طالبات،تاجر ،مزدور جو اس وقت ملک کے دیگر ریاستوں میں نہایت کسمپرسی اور بے بسی کی حالت میں درماندہ ہیں،کو واپس کشمیر لانے کے اقدام کئے جائیں۔لون نے بتایاکہ درماندہ افراد کے پاس کھانے پینے کے لئے ایک پائی بھی نہیں ہے اور ان کی گھر واپسی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدام کئے جانے چاہیے ۔  اسی دوران رکن پارلیمان جسٹس مسعودی اورنیشنل کانفرنسکے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے تمام سیاسی نظر بندوں کے علاوہ گھروں میںنظربند سیاسی لیڈروں کو رہا کرنے کی مانگ کی  ۔