سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے طلاب، کاریگروں، مریضوں، زائرین اور دیگر لوگوں کو مختلف مقامات پر اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کی حکومت کو ہنگامی اقدامات لے کر کٹھوعہ اور دوسری جگہوں میں پھنسے لوگوں کو گھر پہنچنے میں مدد کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ یہ جموںو کشمیر حکومت کے لئے قابل سراہنا بات ہے کہ اس نے پھنسے ہوئے لوگوں کو کچھ سہولیات مہیا کی ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ ابھی بھی کٹھوعہ اور دیگرریاستوںمیںپھنسے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ’میںجموں وکشمیر یونین ٹریٹری کی حکومت کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اس صورتحال کو ایک طرح کی ہنگامی صورتحال کے طور پر قبول کریں اور پھنسے لوگوں کو فوری طور پر گھر پہنچنے میں مدد کریں‘۔