سرینگر//جموں و کشمیر کا لیبر ڈیپارٹمنٹ جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں درماندہ ہوئے غیر ریاستی مزدوروں اور دیگر ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے دو رُخی منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ جموں کشمیر کے لیبر کمشنر عبدالرشید وار نے کہا کہ انتظامیہ غیر ریاستی مزدوروں کی نفسیاتی اور ذہنی صحت کی بہتری کیلئے کئی طرح کے اقدامات کر رہا ہے اور اُن کیلئے کونسلنگ سیشن بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ لیبر کمشنر نے کہا کہ کونسلروں نے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں 142 کیمپوں کا دورہ کیا ہے جہاں پر کم و بیش5761 غیر ریاستی مزدور درماندہ ہیں ۔ لیبر کمشنر نے مزید کہا کہ 143866 کنسٹریکشن ورکروں کو ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے 14.36 کروڑ روپے فراہم کئے جا چکے ہیں ۔ لیبر کمشنر نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں درماندہ ورکروں اور مزدوروں کی تفصیلات بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے جموں صوبے میں 95511 مزدوروں اور کشمیر صوبے میں 27491 مزدوروں کو راشن فراہم کیا ہے ۔ ان مزدوروں کو مدد فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائین نمبرات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ جموں صوبے میں درماندہ مزدور فون نمبرات 7006382985 اور 9419805327,9419211429 اور 7889663050 پر رابطی کر سکتے ہیں ۔ کشمیر صوبے میں درماندہ مزدور فون نمبرات 8899546373,7006286174 اور 9697977487 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ لیبر کمشنر نے کہا کہ ان نمبرات پر کئی مزدوروں نے اب تک فون کر کے اپنی شکایات اور ضروریات درج کرائی ہیں ۔