کپوارہ// درد پورہ لولاب میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت پر مقامی لوگو ں میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ درد پورہ لولاب وادی کا ایک پسماندہ اور دور دراز علاقہ ہے ۔یہا ں کے لوگ اندورنی سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقہ کے لئے جو مین سڑک آتی ہے وہ کافی تنگ ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر دو گاڑیوںکوچلنے میں سخت دشواریوںکاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 20سال متعلقہ محکمہ نے سڑک کی کشادگی کے لئے زمین کی نشاندہی بھی کی اور لوگو ں نے اپنے درخت تک کاٹ دیئے لیکن دو دہائیاں گزر نے کے باجود بھی سڑک کی کشادگی کے لئے اقدامات نہیںکئے ۔مقامی لوگو ں کاکہنا ہے کہ وہ کئی سال کے دوران مذکورہ سڑک کی کشادگی کے لئے محکمہ آر اینڈ بی کے دفتروں کا چکر کا ٹتے رہے لیکن ان کی فریاد کو کسی نے نہیں سنا ۔مقامی لوگو ں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے حال ہی میں یہا ں کا دورہ کیا اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگو ں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ میر مقام ہائی سکول سڑک کے علاوہ علاقہ کی اندورنی سڑکوں پر آج تک میکڈم نہیں بچھایا گیا جس کی وجہ سے بارشو ں اور برف باری کے دوران ان سڑکوں پر سفر کرنا مشکل بن جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان سڑکو ں پرمیکڈم بچھا کر آمد ورفت کے قابل بنایا جائے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بجلی کے ناقص نظام سے لوگ تنگ آچکے ہیں کیونکہ علاقہ کے ایک حصہ میں اگرچہ نئے بجلی کے کھمبے نصب کئے گئے اور نئی ترسلی لائنو ں کوبھی جوڑ دیا گیالیکن علاقہ کے ایک حصہ میں آج بھی پرانی بجلی کے کھمبے نصب ہیں اور جلی کٹی ترسیلی لائنو ں کی وجہ سے اکثرو بیشتر خطرہ رہتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بار بار ترسیلی لائنوںکی وجہ سے بھی کبھی کبھار بجلی کی سپلائی بھی متاثر رہتی ہے ۔مقامی لوگو ں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مداخلت کر کے علاقہ کے لوگو ں کے مشکلات حل کریں ۔
درد پورہ لولاب بنیادی سہولیات سے محروم | اندرونی سڑکو ں پر میکڈم بچھانے کا مطالبہ
