سرینگر//اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی وقف ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور ایف آئی سی سی آئی جموں کشمیر کی چیئرپرسن رانی ریتوسنگھ نے ہری نواس محل جموں میں ایک میراتھن دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔دوڑ کااہتمام ایف آئی سی سی آئی نے کیاتھا تاکہ خواتین کی بااختیاری کا پیغام عام کیا جائے۔تیرہ کلومیٹر لمبی دوڑ میں جموں کی سینکڑوں خواتین اور کئی مردوں نے حصہ لیاتاکہ خواتین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا جائے۔ اس موقعہ پر رانی ریتو سنگھ نے کہا کہ ایف آئی سی سی آئی خطے میں خواتین کی بااختیاری کیلئے کام کررہا ہے ۔ڈاکٹر درخشان اندرابی نے دوڑ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعدکہا کہ خواتین نے اب اپنی قابلیت سے ثابت کردکھایا ہے کہ وہ کمزورنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے اب ’’ابلاناری‘‘کے مفروضے کو توڑ دیا ہے اور وہ اب سماج میں ایک بااختیارمرتبے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور معلومات نے خواتین کواپنے حقوق اوتراپنی صلاحیتوں سے باخبر کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
درخشان اندرابی اورریتوسنگھ نے میراتھن دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی
