درخت سے لٹکی شہری کی لاش برآ مد | کاکا پورہ پلوامہ میں کہرام

 پلوامہ//کاکا پورہ پلوامہ میں پولیس نے درخت سے لٹکی ایک56سالہ شہری کی لاش برآمد کی ۔مقامی لوگوں نے مطابق لاش گھر کے قریب ہی پائی گئی اورشہری لاپتہ بھی نہیں ہوا تھا۔واقعے کے حوالے سے پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے پانپور ہسپتال منتقل کی۔ پولیس نے فوت ہوئے شخص کی شناخت عبد الغنی ڈار ساکن لری بل کاکا پورہ کے طور کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے گھر میں2اپریل کو ایک تصادم آرائی ہوئی تھی جس میں 3جنگجو مارے گئے تھے جبکہ مہلوک کے بیٹے کو جھڑپ کے روز ہی گرفتار کیا گیا تھا۔واقعے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔