جموں//جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے گزشتہ یوم کشمیر کے ایک روزنامہ میں شائع کردہ ’’جے اینڈ کے ایس ایس بی دو مہینے کے بعد بھی درجہ چہارم اَسامیوں پر تیزی سے بھرتیوں کے نتائج کا اعلان کرنے میں ناکام‘‘کے عنوان سے شائع ہونے والے خبروں کی بھرپور تردید کی۔ آج واضح کیا گیا کہ یوٹی ، صوبائی اور ضلعی کیڈر درجہ چہارم کے لئے تحریری امتحانات 27 ، 28؍ فروری اور یکم مارچ 2021ء کو متعدد بیچوں میں منعقد ہوئے جس میں 3.28 لاکھ اُمیدوارشریک ہوئے۔بورڈ نے مزید وضاحت کی کہ اس کے بعد ان اُمیدواروں سے کہا گیا کہ وہ یکم اپریل 2021 ء تک یوٹی ، صوبائی اور ر ضلعی کیڈر خالی اسامیوں کی الاٹمنٹ کے لئے اپنی ترجیح کے آرڈر کی نشاندہی کریں جو انتہائی ناقص ردِّعمل کی وجہ سے 2؍ مئی 2021 تک متعدد بار بڑھایا گیا۔ اُمیدواروں کی متعدد مواقع دینے کے باوجود صرف 1.37 لاکھ اُمیدواروں نے ترجیحات دینے کا انتخاب کیا جس کے بعد بورڈ نے مزید کام کرنے کا فیصلہ لیا۔بورڈ نے ان ذاتی مفادات کی شدید مذمت کی ہے جو سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور دیگر ڈیجیٹل طریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔ بورڈ اور اس کے افسران کو کسی غیر یقینی ، جھوٹی ، گمراہ کن اور توہین آمیز معلومات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ بورڈ نے حالیہ دنوں میں بھرتیوں میں شفافیت اور امکانات کے اعلیٰ ترین معیار طے کئے ہیں ۔جموں و کشمیر کی تاریخ میں کامیاب انداز میں اَب تک کے سب سے بڑے تحریری امتحانات لئے ہیں۔ اس نئے اور اصلاح یافتہ ماحول میں بورڈ ایک ٹرینڈسیٹنگ کام کررہا ہے جس کی پیروی کرنا آنے والے دنوں میں آسان ہوگا۔بورڈ نے خبروں میں پی ایم پیکیج کی اَسامیوںکے نتیجے میں ہونے والی موازنہ کو بھی یہ قرار دیا کہ یہ صرف بے بنیاد اور غیر مہذب رسا ہے جو صرف قارئین کو گمراہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ بورڈ نے تصدیق کی کہ درجہ چہارم اَسامیوںکا نتیجہ زیربحث ہے اور مناسب وقت پر مطلع کیا جائے گا۔مزید یہ کہ بورڈ نے خواہشمند اُمیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مفاد پرست مفادات اور شرپسند عناصر کے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔