سرینگر// صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے شہر کاتفصیلی دورہ کیا اوردربار مُو کے پیش نظر سڑکوں کی مرمت اورجدید کاری کے کام کاجائزہ لیا۔انہوںنے سیکریٹریٹ رود،جہانگیر چوک،لال چوک،ایم اے روڈ،ٹی آر سی،راجباغ،لال منڈی،اقبال پارک،رامباغ ،برزلہ،حیدر پورہ اورائرپورٹ روڈ کے علاوہ دیگر مقامات کا دورہ کرکے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ان مقامات پر فیس لفٹنگ،بشمو ل وائٹ واش،رنگ وروغن،ٹائیلیں بچھانے اور باغ وباغات کے علاوہ دیگر کام سرعت کے ساتھ جاری ہیں۔صوبائی کمشنر نے تجدیدی اوررکھ رکھائو کے کام کو فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ دفاتر کھلنے کے بعد ان کے کام کاج میں کسی بھی طرح کی رکائوٹ حائل نہ ہو۔انہوںنے اتوار کی صبح تک تمام کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے اس مقصد کے لئے مزید افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لانے پر بھی زوردیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،چیف انجینئر آر اینڈ بی ،ایڈیشنل کمشنر ایس ایم سی،ایس ایس پی ٹریفک اورآر ٹی او سرینگر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔