سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے لشکر طیبہ کے جنگجو ۔علی بابر کے خلاف عدالت میںچارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی این آئی کے مطابق این آئی اے نے عسکری سرگرمیوں کے تحقیقاتی عمل میںتیزی لاتے ہوئے لشکر طیبہ کے ملی ٹنٹ ۔علی بابر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابر کو این آئی اے نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ 2021 میں جموں و کشمیر کے اوڑی علاقہ میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے بعد بابر کے خلاف بارہمولہ ضلع کے اوڑی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہونے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے کیس کو اپنی تحویل میںلیا تھا اور اس کی مزید تحقیقات شروع کردی تھی جس کے بعد این آئی اے نے سنیچروار کے روز اس کے خلاف چار ج شیٹ داخل کر دی ۔