داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک

کابل// افغانستان کی راجدھانی کابل واقع فوجی اسپتال میں ہوئے حملے میں طالبان کمانڈروں میں سے ایک حمد اللہ مخلص کی موت ہوگئی ہے ۔ ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد داود خان قومی فوجی اسپتال میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ذریعہ کیے گئے فدائین حملے میں تقریباً 25 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔