مینڈھر// دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر میں ایک ماہانہ اصلاحی مجلس کا انعقاد ہوا ۔مہمان خصوصی حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے اصلاح نفس، اصلاح معاشرہ، باہمی نفرت کے خاتمے پر زور دیا، اور اللّٰہ جل جلالہ اور نبی کریم کی محبت میں ڈوب کر اتباع سنت کے مطابق زندگی گزارنے کوکہا۔ مولانا موصوف نے کہاکہ اللہ پاک نے اس ساری کائنات کو کسی مقصد کے لئے پیدا فرمایا ہے اور انسان کو اس لئے پیدا فرمایا کہ یہ اللہ کی معرفت حاصل کرکے اللہ کی عبادت کرکے اللہ رضا و خوشنودی حاصل کرے،اور اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچائے۔مولانا نے ازدواجی زندگی پر بھی روشنی ڈالی جس میں مولانا نے بیوی کے حقوق کو خوش اسلوبی سے بیان کیا اور ساتھ ہی والدین کے حقوق کو بھی بیان کیا۔