Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

خورشید گنائی کا پونچھ میں عوامی دربار،17وفودملاقی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
پونچھ //گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے  سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ سکولی تعلیم کے ناظم اور محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر بھی تھے ۔ دورے کے دوران مشیر موصوف نے تمام ضلع افسران کی موجودگی میں ایک عوامی دربار منعقد کیا ۔ دربار کے دوران 17 وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راہول یادو ، اے ڈی ڈی سی عبدالحمید ، اے ڈی سی کرشن لال ، ایس ایس پی رومیش کمار انگرال ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم ، سرنکوٹ اور مہینڈر ، تحصیل دار منڈی ، مہینڈر اور حویلی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ عوامی وفود میں سماج سے تعلق رکھنے والے طبقہ ہائے فکر کے نمائیندوں نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے روشناس کیا ۔ عوامی وفود نے بنیادی ضرورت کی چیزوں اورسہولیات کے مطالبات پیش کئے جن میں پانی ، بجلی اور سڑکوں کی فراہمی شامل تھی  ۔ چئیر مین میونسپل کونسل پونچھ سنیل شرما نے پونچھ کونسل کو درکار رقومات کا مطالبہ کیا ۔ بار ایسوسی ایشن کے نمائیندوں نے منی سیکرٹریٹ قلع اور ٹاؤن ہال کے علاوہ پونچھ میں یونیورسٹی کیمپس پر جاری کام کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سول سوسائیٹی پونچھ نے مختلف محکموں میں کیجول ملازمین کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے جسمانی طور ناخیز افراد کو فراہم کئے جا رہے پنشن کی رقم میں اضافہ کرنے ، سکھوں کااقلیتی درجہ دینے اور بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کئی نمائندوں نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اُن میں سابق ایم ایل سی شہناز گنائی بھی شامل تھیں ۔ منڈی ، مہینڈر ، بالا کوٹ اور سرنکوٹ کے کئی وفود بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں عوامی اہمیت کے حامل کئی مطالبات پیش کئے ۔ ڈگری کالج پونچھ کے طلاب کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور مختلف تعلیمی سہولیات سے متعلق مطالبات پیش کئے ۔ خورشید احمد گنائی نے تمام وفود کے مطالبات بغور سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات کو گورنر کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نئے منتخب شدہ میونسپلٹی کے ممبران کے ساتھ مشترکہ طور کام کر کے علاقے کی ترقی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ برف سے ڈھکے علاقوں میں پانی ، بجلی اور راشن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نگران کمیٹیاں تشکیل دیں تا کہ موسمِ سرما کے دوران ان علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایک عوامی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ عوامی نمائیندوں اور سماجی کارکنوں کو مشترکہ طور ان علاقوں میں تعلیم کو مقبول بنانے اور ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے

July 5, 2025
پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?