جموں //گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے متعلقہ عہدیداروں کو جموں شہر کے اندر اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے گورنر گریونس سیل اقدام کے تحت آج جموں میں مختلف عوامی وفود کے مطالبات کے بعد یہ احکامات دئیے ۔ صلاحکار نے جموں میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو عملے اور مشنری کو مزید متحرک کر کے صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو شہر میں اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ کشمیری پنڈت تنظیم پنڈت پریم ناتھ بٹ میموریل ٹرسٹ کے وفد کے مطالبات کے جواب میں صلاحکار نے صوبائی کمشنر کشمیر سے فون پر بات کر کے وادی میں مندروں کے تحفظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہیں تمام ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور مندروں کی حالت کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی ۔ ٹراسٹ کے ممبران نے گورنر انتظامیہ کو کشمیر میں مندروں کے تحفظ کیلئے ایک ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کیلئے آرڈیننس لانے کی مانگ کی ۔ 50 سے زاید انفرادی اور اجتماعی وفود نے اپنی مشکلات مشیر کے سامنے رکھیں ۔ کئی اراکین قانون سازیہ ، سابق وزراءاور سابق ممبران اسمبلی نے بھی مشیر موصوف کے سامنے اُن کے حلقہ جات سے متعلق معاملات رکھے ۔وشو بھارتی سکینڈری سکول کے وفد نے ساتویں تنخواہ کمیشن کی عمل آوری ، جموں میں کشمیر یونیورسٹی کے کیمپ آفس کے کام کاج میں معقولیت لانے ، جموں کشمیر کسان سنگٹھن اور بارڈر یونائیٹڈ فرنٹ مرہین کٹھوعہ کے وفد نے کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے ، اولڈ ایج اور بیواو¿ں کی پینشن میں اضافہ کرنے ، بنکروں کی تعمیر ، سرحدی نوجوانوں کیلئے خصوصی تعیناتی مہم چلانے ، بارڈر ہیلتھ سنٹروں کے قیام ، مستقل سکونت اسناد کی آن لائین اجرائی ، اردو زبان کو فروغ دینے ، شانتی نگر جموں کے وفد نے پبلک پارک کی تعمیر ، سٹی زن ویلفئیر ایسوسی ایشن کے وفد نے میٹا ڈور سروس شروع کرنے ، سزد پور کے وفد نے سرک کی تعمیر ، سندھی کے وفد نے ٹیوب ویل کھودنے ، ٹانڈا آر ایس پورہ کے وفد نے رنبیر کنال پر پُل تعمیر کرنے ، بسنت گڑھ کے وفد نے لنک روڈ اور جی ڈی سی کی عمارت تعمیر کرنے ، پبلک ہیلتھ سنٹر کے قیام ، آل جے ینڈ کے کرسچن ویلفئیر کے وفد نے اپنے طبقے سے جُڑے معاملات جبکہ جے اینڈ کے ایگریکلچر ٹیکنو کریٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ایس آر او 442 کے فوائد اور ایگریکلچر ایکسٹینشن افسروں کیلئے ٹرانسفر پالیسی تشکیل دینے کی مانگ کی ۔ صلاحکار نے تمام وفود کو غور سے سُننے کے بعد جائیز مطالبات پر کاروائی کرنے کی یقین دہانی دی ۔ انہوں نے کئی مشکلات کے ازالے کیلئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں ۔