جموں/ گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے جموں میں عوامی دربار طلب کیا جس میں متعدد وفود نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔آل جموں ہوٹلز ایسو سی ایشن کے وفد نے ہوٹل مالکان کو درپیش مشکلات اُجاگر کرتے ہوئے ہوٹلوں کی رجسٹریشن کے عمل میں معقولیات لانے ،پرانے ہوٹلوں کو ایس آر او 154 سے مستثنیٰ رکھنے اور ہوٹلوں کی رجسٹریشن کے رہنما خطوط میں ترامیم کی مانگ کی۔صلاح کا ر نے سیکرٹری سیاحت کو جموں میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے ممبران کی میٹنگ طلب کر کے ان کے مشکلات کاجائزہ لینے کی ہدایت دی۔جے کے کسان کونسل کے وفد نے کسانوں سے جُڑے امور ، مرکزی سکیموں کے تحت رقومات کی واگزاری ، فاڈرڈیولپمنٹ سینٹروں کے قیام اور محکمہ زراعت میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کی مانگ کی۔صلاح کا ر نے وفد کو یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات مرکزی سیکرٹری کے ساتھ اُٹھائے جائیں گے۔کشمیر مہاجرین کے وفد نے ہانگل کنڈ اننت ناگ میں ان کی اراضی پر ناجائزہ قبضہ ہٹانے کی مانگ کی جس کے جواب میں صلاح کا ر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔جموں وکشمیر پسنجر منی بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے وفد نے ٹرمنل پوائنٹ قائم کرنے ، پارکنگ سہولیات اور بس سٹینڈ کے قیام سمیت دیگر مطالبات سامنے رکھے۔ صلاح کار نے صوبائی کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، آر ٹی او اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ طلب کر کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔بس نوٹ اودھمپور کے وفد نے علاقے میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی پروجیکٹوں کی سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے صلاح کار نے متعلقہ انجینئروں کو پروجیکٹوں کی لگاتار نگرانی کرنے اور غیر اطمینان بخش کارکردگی دِکھانے والے ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کوٹلی کے وفد نے ویٹرنری ہسپتال کے قیام اور پانی سپلائی کی مانگ کی۔ڈھیسا ویلی ویلفیئر کمیٹی کے وفد تالانتی سے زَرٹنڈ تک پانی سپلائی میں معقولیت اور علاقے کے متعلقہ دیہات میں سڑک رابطوں کی مانگ کی۔انجی ، کیالہ ، ڈومردلی ، کریاں ،سرلا اور کوٹلی کے وفود نے انجی پل سے ریلوے روڑ تک سڑک کا سروے کرانے جبکہ دریار کے وفد نے بجلی کھمبوں کو نصب کرنے اور پانی سپلائی سکیموں میں معقولیت لانے کی مانگ کی۔ڈوگری فلم پروڈیوسرس جموں کے وفد نے ریجنل فلموں اور مقامی فلموں کو ابھینو تھیٹر میں رعایتی نرخوں پر سکریننگ کرنے اور واجبُ الادا بقایاجات کی ادائیگی کی مانگ کی۔ ایس ایس اے کے جنڈر کاڈی نیٹرس کے وفد نے اُن کی مستقلی اور تنخواہوں کی واگزاری کی مانگ کی۔ایس ایس اے انجینئر س ، آل ورلڈ گائی تری پریوار ٹرسٹ، ڈیولپمنٹ کونسل چھنی ہمت ،ریٹائرڈ پولیس افسرس ایسوسی ایشن ، ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ ملازمین ، جموں وکشمیر ٹیچرس فورم ، آل جے اینڈ کے کنٹریکچول لیکچررس فورم اور دیگر وفود نے اپنے مطالبات صلاح کار کے سامنے رکھنے ۔ صلاح کا رنے تمام وفود کو غور سے سنا اور متعدد مشکلات کے ازالے کے موقعہ پر احکامات صادِر کئے۔ اُنہوں نے مختلف محکموں کے سربراہوں کو ابھی تک عوامی مطالبات پر کی گئی کارروائی کی رِپورٹ تیار کرنے کے بھی احکامات دئیے۔