سرینگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آثار شریف درگاہ حضرتب بل کے حال ہی میں فوت ہوئے متولی مرحوم غلام حسن بانڈے کے گھر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت او ر ہمدردی کا اظہار کیا۔مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خورشید احمد گنائی نے کہا کہ مرحوم غلام حسن بانڈے نے اپنی ساری زندگی وادی کے لوگوں کے دینی جذبات کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ مشیر نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اُس کو پُر کرنا مشکل ہے ۔اس موقعہ پر مشیرنے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ۔جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وسابق وزیر غلام محمد سروڑی نے درگاہ حضر تبل کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اُن کے انتقال سے سماج میں جوخلاء پیداہوا ہے ،اُسے پرکرناممکن نہیں۔