Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خود روزگار ی کیلئے موافق ماحول لازمی!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 22, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 ان دنوں کار آفرینی یا کاروبار قائم کرنے کی اہمیت پر بہت زیادہ بات ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین عہدیدارآئے روز اس موضوع پر رائے کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیشہ نوجوانوںکی جانب سے کچھ کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیںجس سے نہ صرف وہ اپنی زندگی احسن طریقے سے گزار سکیں بلکہ دوسروں کے لئے روزگار بھی پیدا کرسکیں۔ قومی سطح پر ہم دیکھتے ہیں کہ سٹارٹ اپس کا تصوربھی بہت زیادہ مشہور ہے۔ اس سلسلے میں بھارت میں مرکزی اور ریاستی حکومت مختلف سکیموں کا اعلان کرتی ہیں اور ایسی پالیسیاں بناتی ہیں جو نوجوان اور تعلیم یافتہ لوگوں کو اپنے کیریئر کے انتخاب کے طور پر کچھ چھوٹی یا درمیانے درجے کی صنعتی سرگرمیوں کی طرف راغب کرسکیں۔ یہاں جموں و کشمیر میں ہم نے پچھلے دو برسوں میں پایا کہ بہت سے نوجوانوں نے مارکیٹ سرگرمیوں کے مختلف شعبوں میں اپنا کاروبار شروع کیا ہے اور اچھا کام کررہے ہیں۔ آن لائن کاروبار اور خدمات کے سیکٹر میں بھی پچھلے کچھ برسوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔ یہ سب بہت حوصلہ افزا ہے اور نوجوانوں میں یہ رجحان قائم کرتا ہے کہ وہ سرکاری ملازمتوں کا انتظار نہ کریں بلکہ اپنے ابتدائی برسوں کو ابھرتی ہوئی منڈیوں میں اپنی جگہ بنانے میں لگائیں۔ ہمارے پاس ایسی کامیاب مثالوں کی کمی نہیںہے جن میں افراد یا چھوٹے گروپوں نے انتہائی قلیل وسائل کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں شروع کیں لیکن کامیاب تجربہ سے آس پاس کے لوگوں کو متاثر کئے بغیر نہ رہ سکے اور اس کے طفیل ایک دوڑ سی لگی ہے جس میں نوجوان اب اپنی کاروباری یونٹ قائم کرنے میںلگے ہوئے ہیں ۔ روایتی سرگرمیوں کے علاوہ ہم نے لوگوں کو اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے نت نئے آئیڈیازپر عمل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جموں و کشمیر میں ہمیں نوجوان ذہنوں کے اس جذبے میں مزید فروغ کی ضر ورت ہے کیونکہ یہ ایک ایسا معاشرہ رہا ہے جہاں لوگ کسی حکومتی نوکری کی تلاش میں اپنے ایام ِ عروج کو غیر ضروری طور پر ہی ضائع کرتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر لوگ پھر کم درجے کی نوکریاں پاتے ہیں جن سے وہ دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے کما پاتے ہیں۔ہمارے پاس ادھیڑ عمر کے لوگوں کی ایک اچھی خاصی آبادی ہے جو مالی بحران کا شکار ہے اور وہ بھی صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے کبھی سرکاری ملازمت سے آگے دیکھنے کی زحمت نہیں کی اور نتیجہ کے طور پر وہ لکیر کے فقیر ہی رہ گئے ۔ہم آج جس بیروزگاروں کے فوج پر تشویش میں مبتلا ہیں ،وہ بھی دراصل اسی سوچ کا نتیجہ ہے کیونکہ ہم ابھی تک سرکاری نوکریوں سے آگے دیکھ نہیں پاتے ہیں۔تجارت اورکاروبار سے بہتر کچھ نہیں ہے لیکن یہاں یہ معمول ہی بنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صرف اس لئے پڑھاتے ہیں کہ آگے چل کر وہ سرکاری نوکر بن جائیں اور اس کشمکش میں وہ یاتو عمر کی بالائی حد پار کرجاتے ہیں یا پھر کسی چھوٹی موٹی نوکری پر اکتفا کرنا پڑتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہماری نوجوان آبادی کاغالب حصہ انحصاریت کے دلدل سے باہر نکل ہی نہیں پاتا ہے ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے طلباء کوابتداء میںہی تیار کریں اور اُن کی صلاحیتوںکی ابتدائی ایام میں ہی نشاندہی کریں تاکہ وہ اُس وقت کاروبار کا انتخاب کرسکیں جب وقت اُن کے ساتھ ہو اور حالات موافق ہوں۔ حکومت کو اپنی طرف سے تعلیمی پالیسیوں میں ایسی گنجائش پیدا کرنی چاہیے جہاں ایسی سوچ کو فروغ مل سکے اور ساتھ ساتھ ایسے نوجوانوں کو مدد بھی فراہم کرنی چاہئے تاکہ وہ نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کا زریعہ بنیں ۔یہ قطعی ناممکن نہیںہے تاہم اس ضمن میں سب سے بڑی پہل حکومت کو کرنا ہوگی اور یہاں کاروبار کے موافق ماحول تیار کرناہوگا۔جب کاروبار دوست ماحول دستیاب ہو اور حکومت کا تعاون شامل ہو تو شاید نوجوان نجی سیکٹر میں کاروبار شروع کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے لیکن اگر حسب روایت بنک قرضوں کے نام پر نوجوانوں کو بنکوں و دیگر مالی اداروں کی جانب سے ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا تو یہاں کبھی کاروباری ماحول پنپ نہیں سکتا ہے اور نوجوان ایک انار ایک لاکھ بیمارکے مصداق ایک ایک سرکاری نوکری کیلئے ایڑیاں رگڑ تے رہیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین
امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز
تازہ ترین
عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
تازہ ترین
کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
تازہ ترین

Related

اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?