عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے مضبوط ترین محرک ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری خواتین انتھک محنت کے ساتھ معاشرے کو زیادہ منصفانہ اور مساوی نظام کی طرف لے جانے کے لئے کام کر رہی ہیں۔منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہا: ‘عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں جموں وکشمیر کی اپنی تمام بہنوں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں جو یونین ٹریٹری اور اپنے عظیم ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لئے اپنے عزم اور غیر متزلزل حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کی بے شمار با صلاحیت خواتین اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور ہر ایک پر امن اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔منوج سنہا نے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہئے جس میں خواتین کو مساوی مواقع حاصل ہوں اور وہ اپنی حقیقی صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ کر ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکیں۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو بااختیار، ان کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عبداللہ نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو مبارکباد دی، اور معاشرے میں ان کی طاقت، لچک اور شراکت کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ کے دفتر نے X پر ایک پوسٹ میں کہا”خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، وزیر اعلیٰ نے خواتین کو ان کی طاقت، لچک اور خاندانوں، برادریوں اور معاشرے کی تشکیل میں انمول شراکت کے لیے اپنی پرتپاک مبارکباد اور دلی تعریف کا اظہار کیا ہے،” ۔