سرینگر//ریاست جموں وکشمیر کا بنیادی و اہم مالیاتی ادارہ ہونے کے ناطے ،انفرادی واجتماعی سطح پر جے کے بنک ریاست کی اقتصادی ترقی کا کام متحرک انداز میں آگے بڑھائے گا۔اسکے علاوہ سماجی کاز جیسے کہ صحت ،ثقافت ۔تعلیم ،انٹرپرینیوشپ و حرفت سبھی شعبوں میں اپنی بھر پور اور موثر کارروائی انجام دینا جاری رہے گا تاکہ ریاست کی مجموعی اور مستحکم ترقی کیلئے راہ آسان ہو۔ان خیالات کااظہار چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے جموں کے ایشاہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطا ب کے دوران کیا۔پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وگیش چندن اورایس ایس سہگل کے علاوہ سینئر پریذیڈنٹ عبدالرشید تھے۔اس موقعے پر خواتین کو بااختیار ہونے کیلئے بنیادی طور اہل قرار دیتے ہوئے چیئرمین نے اعلان کیا کہ بنک وزیراعلیٰ کے تصور اور نظریہ کی رو سے ،خواتین کیلئے علیحدہ سے دو مخصوص بزنس یونٹ قائم کرے گا اسکے علاوہ خواتین کیلئے مخصوظ طرز کی سہولیات و پروڈکٹس تیار کی جارہی ہیں جو انہیں اپنے انٹر پریونششپ کیلئے مخصوص طریقے سے معاونت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کیلئے فراہم کئے جارہے قرضہ جات شرح سود میں رعایتی طرز کی ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بنک فن کی شکل کے انٹرپریوننشپ کو فروغ دینے کیلئے سماجی و ثقافتی سطح پر بھی خصوصی توجہ رکھے گا ۔اسکی مثال بسولی پینٹنگ کے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی سے دی جاسکتی ہے ۔بااختیاری کو تعلیم کا تابع قرار دیتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ انہوں نے تعلیمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدامات کیلئے پالیسی کا خاکہ تیار کیا ہے جس میں نسبتاً کم شرح سود والے قرضے،معروف و معتبر تعلیمی اداروں و شخصیات ،پیشہ وارنہ اداروں سے معاہدہ ،داخلہ سیشن کے دوران لون میلہ اور اس طرح کے دیگر اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنک سیاحتی صنعت کے فروغ و ترقی کیلئے بھی مکمل مدد فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے امرناتھ یاترا اور ماتا ویشنو دیوی یاترا کے لئے شردھالوئوں کیلئے ایک بہترین پروڈکٹ تیار کیا جائے گا ۔چیئرمین پرویز احمد نے اس موقعے پر بنک