ممبئی//ویمنز پریمیئر لیگ کا آغاز 4 مارچ کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں گوتم گجرات جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ لیگ کے کل 20 میچز اور 2 پلے آف میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 23 دن تک جاری رہے گا۔ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کی نیلامی پیر کو ہوئی۔ اس کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا۔لیگ کا آغاز 4 مارچ کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں گوتم اڈانی کی گجرات جائنٹس اور مکیش امبانی کی ممبئی انڈینز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ لیگ کے کل 20 میچز اور 2 پلے آف میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 23 دن تک جاری رہے گا۔فائنل 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ویمنز پریمیئر لیگ کا پہلا ڈبل ہیڈر اتوار 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بریبورن اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلس کے درمیان میچ ہوگا۔یوپی واریئرس لیگ کا اپنا پہلا میچ گجرات جائنٹس کے خلاف شام کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم اور بریبورن اسٹیڈیم میں کل 11 میچ ہوں گے اور لیگ مرحلے کا آخری میچ 21 مارچ کو بربرن اسٹیڈیم میں یوپی واریئرس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائے ۔ایلیمینیٹر اور فائنل کب کھیلا جائے گا۔ ایلیمینیٹر 24 مارچ کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور فائنل 26 مارچ کو بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسمرتی مندھانا ویمنز پریمیئر لیگ کی نیلامی میں سب سے زیادہ 3.40 کروڑ روپے میں خریدی گئیں۔ انہیں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے خریدا۔ ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور کو ممبئی انڈینز نے 1.80 کروڑ روپے میں خریدا۔
ثانیہ مرزا آر سی بی ٹیم کی مینٹور بنی
بنگلورو//یو این آئی// رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بدھ کو ہندوستانی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے افتتاحی سیزن سے قبل اپنی خواتین ٹیم کی مینٹور کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔آر سی بی نے سوشل میڈیا پر ثانیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ “ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں کی علمبردار ‘یوتھ آئیکون’ جس نے اپنے کیرئیر میں کئی رکاوٹوں کو عبور کیا اور میدان کے اندر اور باہر چیمپئن رہی۔” ہمیں ثانیہ مرزا کا آر سی بی خواتین ٹیم کی مینٹور کے طور پر خیرمقدم کرنے پر فخر ہے ۔ہندوستان کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ نے چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے بعد کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ایک سرپرست کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ نے کہاکہ “میں واقعی بہت پرجوش ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میرا اگلا کام نوجوان خواتین کو یہ یقین کرنے میں مدد کرنا ہے کہ کھیل کیریئر کے اختیارات میں سے ایک ہو سکتا ہے ۔ میں نوجوان خواتین کے ساتھ کھیل کے ذہنی پہلو پر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ اگر ڈبلیو پی ایل خواتین کے لیے وہی کر سکتا ہے جو آئی پی ایل نے مردوں کے لیے کیا، تو میں شرط لگا سکتی ہوں کہ کھیل بہت سی لڑکیوں اور ان کے والدین کے لیے فطری انتخاب بن جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ‘‘مجھے لگتا ہے کہ میں نوجوان خواتین کو ذہنی طور پر مضبوط بنا سکتی ہوں۔ میں ان سے اپنے ان تجربات کے بارے میں بات کر سکتی ہوں جو میں نے اپنے 20 سال کے کیریئر میں حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ ڈبلیو پی ایل 4 مارچ 2023 سے شروع ہوگا۔