کیپ ٹاؤن// آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 150 رنز کا 19 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے جمائما روڈریگز نے شاندار نصف سینچری اسکور کی اور 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ رچا گوش نے جمائما کا پورا ساتھ دیا اور 20 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی پاکستان پر یہ پانچویں جیت ہے۔ خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں بھارت نے پاکستان کو 11ویں بار شکست دی ہے۔کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے عائشہ نسیم نے 25 گیندوں پر 43 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ ساتھ ہی کپتان بسمہ معروف نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔جواب میں ٹیم انڈیا نے 6 گیندیں باقی رہ کر تین وکٹ سے جیتنے کے لیے مطلوبہ رنز بنا لیے۔ جمائما روڈریگز (53 رنز) نے ٹیم کی جانب سے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے ریچا گھوش کے ساتھ 33 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی ۔پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے دو جب کہ سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو ا?ؤٹ کیا۔ٹیم انڈیا کی جانب اوپنرز شیفالی ورما اور یاستیکا بھاٹیا نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم چھٹے اوور کی تیسری گیند پر یاستیکا بھاٹیا شاٹ کھیلتے ہوئے فاطمہ ثنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئیں۔ٹیم انڈیا کو دوسرا نقصان شیفالی ورما کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 33 رنز بنا کر سدرہ امین کے ہاتھوں کیچ ا?ؤٹ ہوگئی۔جبکہ تیسری وکٹ 93 رنز پر گر گئی جب ہرمن پریت کور 12 رنز بنا کر 16 رنز بنا کر بسمہ معروف کے ہاتھوں کیچ ا?ؤٹ ہوگئیں۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ عائشہ نسیم نے کپتان بسمہ کا ساتھ نبھایا اور تیز کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہی۔ کپتان بسمہ معروف نے 68، عائشہ ا ٹیم نڈیا کی بولر رادھا یادو نے دو جبکہ دیپتی شرما اور پوجا واستراکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔