Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خواتین میں بانجھ پن بڑھانے کی وجہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 میک اَپ اور جلد کی نگہداشت کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات میں اکثر ایسے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ خواتین کو بانجھ بلکہ بریسٹ کینسر کا شکار بنا سکتے ہیں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جارج میسن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ان مصنوعات میں مختلف کیمیکلز جیسے parabens اور بی پی اے شامل ہیں، جو کہ نقصان دہ ہے۔اس تحقیق کے دوران 143 صحت مند خواتین کے پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ان کے نمونوں میں ایسٹروجن اور پروجسٹرون ہارمونز کی سطح غیرمعمولی حد تک زیادہ پائی گئی۔ایسٹروجن کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ خواتین کے جسمانی نظام میں ایسی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جو کہ بانجھ پن کا باعث بن جاتی ہیں۔اسی طرح پروجسٹرون ہارمون کی بہت زیادہ مقدار بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
اس سے قبل ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ parabens جو کہ کاسمیٹکس اور جلدی نگہداشت کی مصنوعات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہے، کینسر کا باعث بن سکتا ہے جبکہ بی پی اے نامی کیمیکل جو کہ پروفیومز میں استعمال ہوتا ہے، کا تعلق بانجھ پن سے جوڑا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں میک اپ مصنوعات میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز کا تجزیہ صحت مند اور جوان خواتین میں کیا گیا۔ان خواتین کے پیشاب کے ساتھ خون کے نمونے بھی لیے گئے تاکہ ان کے ہارمونز کی سطح کا تعین کیا جاسکے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ان مصنوعات میں موجود کیمیکلز خواتین کے ہارمونز کی سطح بڑھاتے ہیں۔ طبی محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ میک اپ کے استعمال کے حوالے سے خواتین کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور ان میں کیمیکلز کے استعمال پر نظر رکھنی چاہئے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل انوائرمنٹل انٹرنیشنل میں شائع ہوئے ہیں۔
 

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

  اسباب وسدباب 

شادی کے بعد بچوں کا نہ ہونا میاں بیوی کے تعلق میں دوری لانے کا باعث بھی بن سکتا ہے اور آج کے عہد میں بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر مردوں کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ ہورہا ہے۔مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان میں اکثر عام سی عادات کا ہاتھ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اب اس کی تیکنیکی وجوہات جاننا تو ضروری نہیں مگر ماہرین جو عام وجوہات بیان کرتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:۔
کرسی پر بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا، اس خطرے کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔جسم میں وٹامن ڈی کی کمی بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔جسمانی وزن میں اضافہ بھی یہ خطرہ بڑھا سکتا ہے۔لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر دیر تک استعمال کرنا بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے،موبائل فون کو پتلون کی اگلی جیب میں بہت زیادہ دیر تک رکھنا بھی اس مسئلے کا سبب ہوسکتا ہے۔رانوں کے درمیان کسی قسم کی چوٹ لگنا،تنگ زیرجاموں کا استعمال اورتنگ پتلون کے پہننے سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔منشیات، تمباکو نوشی اور الکحل کا استعمال بھی بانجھ پن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
ذہنی تناؤ اور بے چینی وغیرہ بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔تاہم اگر اس سے بچنا چاہتے ہیں تو درج ذیل عادات کو اپنالیں:
تمباکو نوشی ترک کردیں۔تمباکو میں موجود نقصان دہ اجزاءاسپرم سیلز کو قتل کرتے ہیں جب کہ الکحل بھی یہی نقصان پہنچاتی ہے۔ذہنی تناؤ میں کمی لائیں،ذہنی تناؤ سے مقابلے کے لیے ورزش، سانس کی مشق یا موسیقی وغیرہ سننا فائدہ مند ہوسکتا ہے، ان سرگرمیوں سے روزمرہ کے تناؤ میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے یا کسی طبی ماہر سے بھی اس حوالے سے مشورہ کیا جاسکتا ہے۔ویٹ لفٹنگ زیادہ نہ کریں بہت بھاری بوجھ اٹھانا، وہ بھی اکثر، اس سے بھی بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اعتدال میں رہ کر ورزش کرنا ہی صحت مند زندگی کے لیے بہترین طریقہ کار ہے۔صحت بخش غذا کا استعمال جیسے سبزیاں، گریاں، سرخ گوشت کا معتدل استعمال، سفید گوشت اور تازہ پھل وغیرہ مردوں کی صحت کے لیے اہم ہیں، وٹامن سی اور ای زیادہ اہم وٹامنز ہیں، روزانہ چار گلاس اورنج جوس پینا بھی اس خطرے میں نمایاں کمی لاتا ہے۔اچھی نیند بھی اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے ایک موثر حل ہے۔ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹہ نیند بانجھ پن کے خطرے کو دور رکھنے کے لیے ضروری ہے، نیند کی کمی بانجھ پن کا امکان بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مرد اپنی نظریں نیچی رکھیں میری بات

June 25, 2025
گوشہ خواتین

بچوں کی تربیت میں گھر کا کردار

June 25, 2025
گوشہ خواتین

! نوجوان نسل پر سوشل میڈیا کے مُضر اثرات فکرو ادراک

June 25, 2025
گوشہ خواتین

تعلیم کے بنیادی مقصد کو سمجھیں ٬ تلخ حقائق

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?