سرینگر //صورہ میڈیکل انسٹیچیوٹ میں پچھلے چار ماہ کے دوران سوائن فلو نامی بیماری سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے ۔ہسپتال حکام کے مطابق اکتوبر سے آج تک ہسپتال میں سوائن فلو ٹیسٹ کرانے کیلئے کل 1320افراد آئے تھے جس میں سے 974افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 246افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔حکام کے مطابق انتظامیہ نے اس عرصے کے دوران اس بیماری میں مبتلا 131مریضوں کو ہسپتال میں داخلہ کرایا ہے جس میں سے 125مریضوں کا علاج کرنے کے بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ 6مریض ابھی بھی ہسپتال میں ہیں جن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔ہسپتال حکا م کے مطابق اس عرصے کے دوران ہسپتال میں مرنے والوں کی تعداد 23ہو گئی ہے ۔ہسپتال کے حکام کے مطابق جن مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ہے وہ نہ صرف سوائن فلو میں مبتلا تھے بلکہ انہیں کئی مہلک بیماریاں بھی لاحق تھیں ۔