واشنگٹن// امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کے صلاح کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ کے لئے خلائی تحقیق کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کرنا اہم ہے اور وہ اس کشیدگی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔امریکہ کی میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔پولیٹکو کے ذریعہ لئے گئے انٹرویو میں 20 سے زیادہ سابق خلائی مسافر، سرکاری افسران اور خلا کے ماہرین نے کہاکہ امریکہ اگر چین کے ساتھ خلائی ریسرچ میں تعاون کرنے سے پوری طرح انکار کرتا ہے ، تو وہ اپنے اعلی مقام پر گنوا سکتا ہے ۔ بائیڈن کے صلاح کار نے کہاکہ خلائی تعاون امریکہ اور چین کے درمیان پیدا شدہ کشدگی کو کم کرسکتا ہے ۔ اس مہینے کی شروعات میں چین نے اپنا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے چاند کے پانچ رنگین نمونوں کواپنے ساتھ لیکر آیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی چین امریکہ اور سوویت یونینکے بعد ایسا ملک بن گیا ہے ، جس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔