Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

خطہ چناب 16برسوں سے سنگھ پورہ وائیلو ٹنل کی تعمیر کا منتظر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 5, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 سرینگر //سنگھپورہ وائیلو ٹنل کی تعمیر کیلئے متعدد بار ڈی پی آر اور فزیبلٹی رپوٹ تیار کی گئی مگر 16برس بعد بھی خطہ چناب کو وادی کشمیر کیساتھ  جوڑنے کیلئے ٹنل تعمیر نہیں ہو سکا ہے،گریز اور کرناہ کی طرح چناب خطہ کی آبادی بھی برسوں سے یہ مانگ کر رہی ہے کہ سنگھپورہ وائیلو ٹنل کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیکر اُن کا رابطہ آسان بنایا جائے لیکن یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا ہے ۔ تین اضلاع پر مشتمل چناب خطہ کی 11لاکھ سے زائد آبادی کا کہنا ہے سنگھپورہ وائیلو کے درمیان ٹنل کی تعمیرسے اُن کی اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس ٹنل کی تعمیرسے یہ شاہراہ نہ صرف کشمیروادی کے ساتھ جوڑنے والا ایک متبادل سڑک رابطہ بن جاتی بلکہ اس سے لوگوں کی مشکلات میں بھی کمی آتی کیونکہ موسم سرما میں جموں سرینگرشاہراہ پسیوں اور برفانی تودوں کی وجہ سے بندہوتی ہے جس دوران یہ راستہ متبادل  کے طور پراستعمال کیاجاسکتاتھا،جبکہ یہ سڑک سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے بھی فائدے مند ثابت ہو سکتی تھی ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا سال2003میں مفتی محمد سعید کی سرکار کے دوران ایک منصوبے کا خاکہ تیار کیا گیا جس میں جموں وکشمیر بنک سے 5ہزار کروڑ اس کیلئے تیار رکھے گئے تھے تاکہ پی پی موڑ پر اس کی تعمیر ممکن بن سکے لیکن یہ کام بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھٹائی میں پڑ گیا ۔ٹنل کے حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے خود بھی مرکزی وزیر نتن گٹگری سے ملاقات کی جبکہ وزیر اعظم کو ریاست کے ٹنلوں کے حوالے سے کہا گیا کہ مرکزی حکومت اُن کی تعمیر کیلئے فنڈس فراہم کرے ۔ذرائع نے بتایا کہ وائیلو ٹنل کی تعمیر کیلئے 7جنوری 2018کو سنگ بنیاد تقریب کا پروگرام بھی بن چکا تھا لیکن اُس کو آخری مرحلے میں مرکزی سرکار نے رد کیا ۔پی ڈی پی لیڈر اور ایم ایل سی فردوس ٹاک نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مفتی محمد سعید کی سرکار نے کشتوار سنتھن ٹاپ سڑک کی کشادگی اور اس پر میگڈم بچھانے کیلئے 9کروڑ روپے فراہم کئے تھے۔ اس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی 5کروڑ واگزار کئے جس کے بعد اس سڑک پر سنتھن ٹاپ سے آلو فارم تک میگڈم بچھا یا گیا۔دوسرے مرحلے کیلئے  امسال18کلو میٹر کا حصہ رکھا گیا ہے، جس پر کام ہونے کی امید ہے۔فردوس ٹاک نے کہا ’’اس ٹنل کی تعمیر سے خطہ چناب کا سال بھر رابطہ کشمیر کے ساتھ ہوگا ، اس سے دو سے اڈھائی گھنٹے کا سفر کم ہو جاتا اور اس کو متبادل سڑک کے بطور بھی استعمال کیا جا سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے کشتواڑکے مریضوں کو سرینگر کے ہسپتالوں تک پہنچنے میں کافی مدد ملتی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹنل کی مانگ نہ صرف وائیلو کے لوگوں کی ہے بلکہ کشتواڑ کے لوگوں کوبھی اس سے فائدہ ملتا ۔سابق وزیر اور کانگریس لیڈر جی ایم سروڑی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے کئی برسوں سے اس ٹنل کیلئے ڈی پی آر اور فزی بیلٹی رپورٹ بنائی جا رہی ہے، بہت بار اس کی منظوری بھی مل چکی ہے، اس کے باوجود بھی تعمیر میں تاخیر اُن کی سمجھ سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے جیالجی اینڈ مائنگ محکمہ نے بھی رپورٹ دی ہے ۔سروڑی نے کہا کہ جب میں محکمہ آر اینڈ بی کا وزیر تھا اُس وقت بھی اس پر کام ہوا لیکن پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر  کام روک دیا گیا اور اس کے بعد جو بھی سرکاریں آئیں انہوں نے کوئی دھیان نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کی تعمیر سے چناب کا رابطہ کشمیر سے 12ماہ تک رہے گا، سیاح کشمیر جائیں گے ،لوگوں کا رشتہ جو کشمیر کے ساتھ پہلے سے ہے، وہ بحال ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹنل بن جانے کے بعد خطہ چناب کا رابطہ کھنہ بل تک صرف 56کلو میٹر رہ جائے گا ۔معلوم رہے کہ کوکرناگ سنتھن ٹاپ کشتواڑ سڑک کو سال2013میں ریاستی سرکار نے بیکن سے واپس لیکر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو دی تھی۔ تاہم محکمہ نے یہ اعتراض جتلایا  تھاکہ یہ سڑک چونکہ قومی شاہراہ ہے لہٰذااس پر کام نہیں کیا جاسکتا۔ اسکے بعد مرکزی سرکار نے نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ کارپوریشن بنائی اور یہ سڑک اُس کو الاٹ کی گئی۔ لیکن کارپوریشن کے پاس وسائل نہ ہونے کے سبب اس سڑک کی دیکھ ریکھ کا کام آر اینڈ بی محکمہ کو دیا گیا لیکن اس کی فنڈنگ کارپوریشن کے تحت ہی ہوتی رہی۔ پچھلی سرکار کے دورمیں 14کروڑ روپے سڑک کی کشادگی اور میگڈیمائزنگ کیلئے دئے گئے جس سے اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر
جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
صفحہ اول

مستحقین کی شناخت کیلئے سروے مکمل||5لاکھ لوگوں کیلئے مستقل پناہ گاہیں تصدیق کے بعد الاٹمنٹ شروع ہوگی، جموں و کشمیر کی مکمل ترقی کیلئے پرعزم:مرکزی وزیر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?