خطہ چناب کے مختلف علاقوں میں قومی ’ڈی وارمنگ‘ کا اہتمام

  رام بن 

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ نے ضلع میں قومی یوم ڈی ورمنگ پرڈی وارمنگ مہم لانچ کی، جسے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن کے طلاب میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان ، سی ای او اے ایچ فانی، پرنسپل جی ایچ ایچ ایس ،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی وی سنگھ ،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بٹ،ڈی وائی ایس ایس او و دیگر محکموںکے مختلف افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میںڈی سی نے کہا کہ تقریب کا اہم مقصد 1سے19سال تک کے بچوں کو سکول اور آنگن واڑی سطح پر  پیٹ کے کیڑوں سے پاک رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت ایسا ملک ہے ،جہاں پر سب سے زیادہ parasitic worms پائے جاتے ہیں،جو بچوں کے مقوعی غذا میں مداخلت کرتے ہیں،جس سے اُن میں کون کی کمی ،کم غذائیت اور ناقص جسمانی و ذہنی صحت کی بیماری ہو جاتی ہے۔انہوں نے طلاب کو اپنے علاقوں میں حفظان صحت و صفائی ستھرائی کاپیغام اپنے علاقوں میں پھیلانے کیلئے کہا، جو کہ ایک اچھے اور صحت مند سماج کی بنیاد ہے۔سی ایم او نے انکشاف کیا کہ محکمہ صحت کے 2000سے زائد اہلکاروں کے علاوہ آنگن واڑی ورکروں ،سکول کے اساتذہ اور آشا ورکروں کو یہ مہم کامیاب بنانے کے کام میں لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اس سلسلہ میں 961سکولوں کے علاوہ آنگن واڑی مراکز ، مدرسوں اور سکول چھوڑے ہوئے بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جن کی تعداد 1,17659 سے زیادہ ہے۔اسی نویت کی مہم ضلع کے دیگر میڈیکل بلاکوں میں بھی منعقد کی گئی۔

  گھٹ 

ڈوڈہ //قومی یوم ڈی ورمنگ منانے کے لئے محکمہ ہیلتھ بلاک گھٹ نے پی بی ایم یو این ایچ ایم گھٹ کے اشتراک سے رائل اکیڈمی اسلامیہ ہائی سکول گھٹ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔بی ایم او گھٹ ڈاکٹر محمد فرید بٹ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ڈی ورمنگ دن منانے کا مقصد 1سے19سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے انفیکشن اور پیٹ کے کیڑوں سے پاک رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کو بچوں میں انفیکشن کا علاج کرنے اور کثیر بیماریوں جیسے کہ خون کی کمی ،ذہنی مرض و غیرہ سے پاک رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے محکمہ صحت طلاب میں Albendazole ٹکیاں مختلف رنگوں میں فراہم کرتا ہے ،تاکہ طلاب اسے آسانی سے نگل ڈالیں۔انہوں نے کہا  (بقیہ صفحہ10پر۔۔گھٹ)
 کہ بچے کا صحت،سماج کے صحت کی نمائندگی کرتا ہے۔اس موقعہ پر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گھٹ کی طالبات میں Albendazole ٹکیاں تقسیم کی گئی۔پروگرام میں ڈاکٹروں، نیم طبی عملے کے علاوہ اسلامیہ سکول کے سٹاف اور طلاب نے بھی شرکت کی۔

کشتواڑ

اے آئی بٹ 
کشتواڑ//محکمہ صحت نے آئی سی پی ایس افسراں کشتواڑ کے ہمراہ گورنمنٹ مڈل سکول سیمنا کالونی میں ’ ’ کیڑوں سے پاک بچے صحت مند بچے ‘‘ کے عنوان سے قومی یوم ڈی ورمنگ منایا گیا۔پروگرام میں بی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر گھنیشام سنگھ ،پروٹکشن افسر نان انسٹیچوشنل کئیر کشتواڑ توصیف اقبال بٹ،لیگل کم پروبیشنری افسر بشارت نذیر، بلاک کی آر بی ایس کے ٹیمزیر قیادت ڈاکٹر نذیر حسین ،ڈاکٹر شہناز اور نیم طبی ملعے نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا ،تاکہ بچوں کو کیڑوں وغیرہ سے پاک رکھا جا سکے۔اس موقعہ پر بچوں میں کیڑوں سے پاک رکھنے کے لئے ٹکیاں بھی تقسیم کی گئی۔