Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2021 12:09 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں// محکمہ موسیات کی پیشگوئی کے عین مطابق خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں جس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا جبکہ کئی شاہرائیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں۔

کشتواڑ

ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقوں میںاتوار کی صبح بارشوں و برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو دیر شام تک جاری تھا۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں میںصبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد دوپہرکو برفباری ہوئی۔بالائی علاقہ واڑون میں کئی انچ تازہ برف باری درج کی گئی جسکے سبب عوام گھروں میں ہی محصور ہوکر ر ہ گئے۔جبکہ دیگر بالائی  علاقہ جات ستھن ،نیگنشیر،مچیل و دیگرمقامات پر بھی کئی انچ برفباری درج کی گئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جسکے سبب بازاروں میں بڑی کم تعداد میں لوگ نظر آئے اور لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ سب ڈویژن مڑواہ کو جوڑنے والی متی گاورن انشن سڑک مرگن ٹاپ پر تازہ برفباری کے سبب آمدورفت کیلئے بند کردی گئی جسکے نتیجہ میں کئی مسافر گاڑیاں متی گاورن و انشن میں درماندہ ہوکررہ گئیں۔

ڈوڈہ

 اتوار کی صبح ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اتوار کی صبح ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ کے میدانی علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر جاری رہا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔بارشوں و برفباری کے دوران جہاں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوا وہیں بیشتر دیہات میں پہلے سے ہی ناکارہ سکیموں کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی کمی پائی جاتی ہے۔ ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج الدین ملک نے موسم سرما کے پیش نظر شہر و گام میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو تیل خاکی کی سپلائی بند کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر چہ گرمیوں کے ایام میں تیل خاکی کی ضرورت نہیں ہوتی تھی لیکن موسم سرما کے دوران تیل خاکی کے بغیر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بگڑتے نظام کے دوران اکثر لوگ تیل خاکی کا استعمال کر کے روشنی کا انتظام کرتے ہیں اور کھانا بنانے کے لئے بھی تیل خاکی کی ضرورت رہتی ہے۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے ڈوڈہ ضلع میں تیل خاکی کی سپلائی کو یقینی بنانے و بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کا مطالبہ کیا ہے۔

بانہال

 سنیچروار کی رات دس بجے سے ہی بانہال سیکٹر میں ہلکی بارشوں کا آغاز ہوا تاہم اتوار کی صبح سے وقفے وقفے کی بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا۔ اس دوران بانہال کے بالائی پہاڑی علاقوں اور بستیوں میں اس موسم کی تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اتوار کی صبح سے ہی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ اتوار شام تک جاری تھا اور اس دوران پیرپنچال کے پہاڑی سلسلے کے علاوہ مہو منگت ، سراچی ، اکھرن اور ترنہ ، ترگام ، چنجلو اور گول کی پہاڑیوں پر اس موسم کی تازہ برفباری ہوئی ۔ رام بن اور بانہال کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر ہوئی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ،اور لوگوں نے کانگڑیوں ، فرن اور ہیٹروں سمیت بجلی کے دیگر آلوں کا استعمال شروع کردیا۔ 

ریاسی

ریاسی ضلع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کے مہور اور گلاب گڑھ علاقوں میں بارشوںکے ساتھ ساتھ برف باری بھی ہوئی جبکہ کٹرہ میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ریاسی سے ملی تفصیلات کے مطابق پونی ،کٹرہ ،مہور اور گلاب گڑھ میں دن بھرمیدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی جس کے بعد نتیجہ مہور گلاب گڑھ اور مہور گول سڑکوں کے مہور بدھل اور مہور راجوری سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں۔ادھر جموںکے میدانی اضلاع جموں ،کٹھوعہ اور سانبہ میں مطلع ابر آلود رہا تاہم بارشیں نہیں ہوئیں جبکہ کٹھوعہ بنی بسوہلی اور ادھم پور کے رام نگر و ڈوڈو بسنت گڑھ علاقوں سے ہلکی برف باری اور بارشوں کی اطلاعات ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?