ڈوڈہ+رام بن+گول //ملک و یوٹی کے دیگر حصوں کی طرح چناب خطہ کے ڈوڈہ، رام بن ،کشتواڑ اور ریاسی اضلاع میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ڈوڈہ ضلع کی سب سے بڑی تقریب سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ڈپٹی کمشنر وکاس شرما کی موجودگی میں ڈی ڈی سی چیئرمین نے آزادی ہند کی تحریک میں شامل رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں موجودہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مالی معاونت والی اسکیموں پر ہورہی پیش رفت و ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقع پر سیول، پولیس، سیکورٹی فورسز کے آفیسروں و ملازمین، ڈی ڈی سی کونسلروں و سیول سوسائٹی نے شرکت کی۔تقریب کے آخر پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے سرکاری ملازمین، سماجی شخصیات و میڈیا سے وابستہ افراد کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ادھر ایڈیشنل ضلع بھدرواہ میں میونسپل کونسل چیئرمین ڈاکٹر شاہد مغل، ٹھاٹھری میں میونسپل کمیٹی چیئرمین منصور احمد بٹ ، گندوہ میں بی ڈی سی چیئرمین چوہدری محمد حنیف، عسر میں بی ڈی سی چیئرمین سلکشنا دیوی ، جکیاس میں بی ڈی سی چیئرمین امینہ بیگم، چنگا میں بی ڈی سی چیئرمین محمد عباس راتھر، کاہرہ میں بی ڈی سی چیئرمین فاطمہ چوہدری نے سب ڈویژنل، تحصیل و بلاک سطح کے آفیسران، پنچائتی و بلدیہ کے نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات و اسکولی بچوں کی موجودگی میں پرچم کشائی کی اور پریڈ پر سلامی لی۔اسی طرح کی تقریبات ضلع کی سبھی تحصیلوں، بلاک و تعلیمی اداروں میں کیا گیا جہاں پر تعینات عملہ نے ترنگا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔تقریبات کے آخر میں نمایاں کارکردگی پر سرکاری ملازمین، غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ کارکنان، سیول سوسائٹی و اسکولی بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ادھر سابق ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے 75ویں یوم آزادی کی تقریب اپنی رہائش گاہ واقع بٹارا بھلیسہ میں منائی اور قومی پرچم لہرایا۔ادھرراشٹریہ رائفلز یونٹ بھدرواہ نے سطح سمندر سے تقریبا دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع راج گوٹھ میں گوجر بکروال طبقہ کے بچوں کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب منائی اور ترنگا لہرایا۔تقریب میں فوج کے جوانوں و سیزنل اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے حصہ لیا. اس دوران فوج کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں گئیں۔صدر سیزنل ٹیچر ایسوسی ایشن ذوالفقار علی راتھر نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ انہوں نے گوجر بکروال بچوں کو ساتھ یہ تقریب منائی۔ ضلع رام بن میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں درجنوں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور سب سے بڑی تقریب ہائیر سیکنڈری سکول رام بن میں منعقد ہوئی جہاں ڈی ڈی سی چیئر پرسن ضلع رام بن ڈاکٹر شمشادہ شان نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ابرآلود موسم اور بارش کے باوجود اس تقریب کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آئے تھے۔ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سب ڈویڑن بانہال میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری بانہال میں منعقد ہوئی جہاں BDC کونسلر بانہال راشیدہ بیگم نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ میونسپل کونسل بانہال میں صدر میونسپل کونسل بانہال فاروق احمد وانی نے پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔فوج کی طرف سے بٹالین ہیڈکوارٹر بارہ راشٹریہ رائفلز بانہال میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ترنگا کو لہرایا گیا۔ اس موقع پر کئی کلچرل پروگرام بھی پیش کئے گئے اور شرکاء میں میٹھائیاں تقسیمِ کی گئیں۔ یوم آزادی کی مناسبت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے پارٹی دفتر بانہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر محمد سلیم بٹ نے ترنگا لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 23 راشٹریہ رائفلز ہیڈکوارٹر ناچلانہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تحصیل صدر مقام کھڑی میں بلاک ترقیاتی کونسل چیئرپرسن سجاد حسین ، رامسو میں بی ڈی سی چیئرپرسن شفیق احمد کٹوچ ، اْکڑال میں بی ڈی سی چیئرمین کرلیپ سنگھ بالی نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس کے علاؤہ جواہر ٹنل پر بھی تقریبات کا منعقد کیا گیا اور پروگراموں سے سامعین کو محظوظ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع رام بن کے سینکڑوں پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں، پنچایتوں اور بغلیہار پر بھی ترنگا لہرایا گیا۔سب ڈویژن گول میں بھی 75ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ ہائر سکینڈری سکول گول میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پر بی ڈی سی چیرپرسن شکیلا بیگم نے ترنگا لہرانے کی رسم ادا کی۔ اس دوران نیابت سنگلدان میں ہائر سکینڈری سکول پر تقریب کا انعقاد ہوا جہاںپر بی ڈی سی چیر پرسن نویدہ بیگم نے ترنگا لہرایا ۔آئی ٹی آئی گول میں بھی اس طرح کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پر سپر انٹینڈنٹ آئی ٹی آئی گول پرویز احمد نے ترنگا لہرایا اور تقریب سے خطاب کیا ۔اس دوران سنگلدان میں ہی گریف حکام نے بھی اس تقریب کو ایک منفرد انداز میں منایا ۔گرلز ہائی سکول گول میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ ادھر ہائی سکول اندھ نائب تحصیلدار گلزار احمد بٹ صاحب نے ترنگا لہرانے کی رسم ادا کی ۔وہیں بلاک داڑم میں بی ڈی سی ممبر جاوید اقبال منہاس نے ترنگا لہرانے کی رسم ادا کی جبکہ سب ڈویژن گول کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقادکیاگیا۔تمام جگہوں پر پر امن سے 75ویں یوم آزادی کی سالگرہ منانے کی اطلاعات موصول ہوئیں وہیں ان تقریبات میں جہاں سکولی طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے وہیں عام لوگوں نے بھی ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
ؓبہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازات
محمد تسکین
بانہال // یوم آزادی کے موقع پر رامبن ، بانہال اور کھڑی میں متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی پر کئی سرکاری ملازمین ، رضاکاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔بلاک میڈیکل افسر بانہال ڈاکٹر رابعیہ خان ، ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں تعینات ہڈیوں اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹر فرید احمد وانی (ساکنہ گول) کو اپنے فیلڈ میں انسانیت کی بہترین خدمات کے عوض بانہال کی تقریب میں ایوارڈ سے نوازہ گیا جبکہ ڈاکٹر نصیر احمد وانی کو بہترین عوامی خدمات کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی میں یوم آزادی کی تقریب پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بانہال کے کچھ علاقوں میں ٹرائیبل طبقے کی مردم شماری بیس روز میں مکمل کرنے کیلئے ٹیچر شوکت احمد لون ساکنہ تانترے پورہ بانہال ، اپنے محکمے میں بہترین کارکردگی کیلئے جونیئر انجینئرمحکمہ دیہی ترقیات محمد عمران ڈار ساکنہ نوگام بانہال ، غلام نبی چوپان اکاؤنٹس سیکشن محکمہ آر ڈی ڈی بانہال ، صحافی گلستان نیوز عارف وحید کو اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کیلئے اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن بانہال کو بہترین عوامی خدمات کیلئے بانہال میں ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر جو نیئر انجینئرہلال احمد وانی ساکنہ بانہال اور محمد عمران ڈار جو نیئر انجینئرز محکمہ دیہی کو ان کی محکمہ میں بہترین انداز میں ایمانداری سے اپنا فرض انجام دینے کے عوض ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ رام بن میں ہی بچاؤ کاروائیوں کو انجام دینے کیلئے نامور رضاکار بشیر احمد ماگرے کو رام بن کی تقریب کے موقع پر ڈی ڈی سی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشادہ شان کے ہاتھوں نواز گیا۔ محکمہ انفارمیشن اور تعلقات عامہ کے رام بن میں مقیم ملازم وجے کمار شرما ساکنہ میتراہ رام بن کو بھی محکمہ اطلاعات میں بہترین کام اور کوریج کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول بانہال عبدالرشید گیری اور لیکچرار ڈاکٹر علی محمد کو محکمہ تعلیم کے شعبے میں بہترین کام کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاؤہ محکمہ صحت کے کووڈ وائرئر امتیاز احمد صوفی کو کووڈ انیس کے دوران بہترین کارکردگی اور کام کیلئے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ٹی ایس او بانہال گھیان چند ، محکمہ جل شکتی کے عبداللیطف وانی ، نظیر احمد وانی ، غلام حسن خان ، احمد اللہ تانترے ، محمد اقبال ، میونسپل کمیٹی کے صفائی کرمچاری مشتاق احمد ، پٹواری نعیم احمد ، عبدالوحید بانہال ، محکمہ مال کے محمد فاروق معروفی ، پرائمری سکول نیل بانہال کے ٹیچر محمد اقبال شیخ اور سماجی رضاکار تنظیم نوگام والنٹیرز ، بانہال والنٹیرز ، ریڈکراس یونٹ بانہال ، رضاکار تنظیم راہ ہدایت اور کیو آر ٹی رام بن کو ہمیشہ ہی عوامی خدمات کیلئے تیار رہنے اور اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاؤہ بانہال میں فائر سروس محکمہ کے بیر سنگھ اور امیش سنگھ کو بھی مختلف مواقع پر بہترین کارکردگی کیلئے انعامات سے نوازہ گیا۔ اس کے علاؤہ بی ایل او یاسر بشیر بانہال ساکنہ رلوْ بانہال ، بی ایل او گلزار احمد زوہدہ چنجلو وغیرہ کو بھی انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ رامسو سب ڈویڑن میں بہترین کارکردگی کیلئے جموں پاؤر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے عبدالقیوم اور کئی سرکاری ملازمین کو توصیفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پرسینئر صحافی اور دوردرشن کے ضلع نامہ نگار رویندر کشن کچلو اور ای ٹی وی بھارت اور کشمیر ٹائمز ضلع رام بن نامہ نگار نواز احمد رونیال کو شعبہ صحافت میں بہترین کارکردگی کیلئے ضلع ہیڈکوارٹر رام بن میں ایواڑڈوں سے نوازا گیا۔
اپنی پارٹی ضلع اکائی کشتواڑ نے یوم ِ آزادی منایا
کشتواڑ//اپنی پارٹی ضلع اکائی نے پارٹی ضلع دفتر میں یوم ِ آزادی منایا جہاں پر پارٹی صوبائی نائب صدر سید اصغر علی نے قومی ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر ضلع صدر کشتواڑ مہندر سنگھ پریہار اور کارڈی نیٹر چناب ویلی محمد عمر ملک ، اپنی پارٹی لیڈر محمد اسلم ملک بھی موجود تھے۔ قومی جھنڈا لہرانے کے بعد ضلع کمیٹی اور یوتھ ونگ کی طرف سے پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں سرکردہ سماجی وسیاسی لیڈران نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شرکت کرنے والوں میں رحمت چوہدری صدر پی پی یو، تصویر شیخ ، صیف علی صدر یوتھ ونگ ، نصیر احمد خان نیشنل کانفرنس بلاک صدر مغل میدان، بشیر احمد وانی این سی سنیئرلیڈر، ریٹائرڈ ہیڈماسٹر محمد امین، ریٹائرڈ گرداور غلام حسن بٹ، سماجی کارکن فیاض ملک، سنیئر کانگریس لیڈر محمد رفیع، روشن لال، سجاد حسین لون، منظور حسین لون اور امتیاز احمد وازہ قابل ِ ذکر ہیں۔