؎گول// خطہ چناب میں گزشتہ دو روز سے لگاتار بارش کی وجہ سے خطہ کے کئی علاقاجات صدر مقامات سے منقطع ہو گئے ہیں اور کئی جگہوں سے کافی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گول کے علاقہ چنا میں ایک اہم پل جو بھیمداسہ، گاگرہ، کلی مستیٰ، گنڈی، گوئی، چنا وغیرہ علاقوں کا واحد راستہ ہے جو گول کے ساتھ ان علاقوں کوملاتا ہے ،منہدم ہو گیا اور ایک بہت بڑی پسی بھی گر آئی جس وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے ۔ لوگوں کا واحد رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے اور لوگ کافی پریشانیوں سے دو چار ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر کئی برس قبل اس پل کو بہتر طریقے سے تعمیر کیا گیا تھا لیکن جب پہاڑ ہی کھسک گئی اور پورا پہاڑ اس پل کو بھی اپنے ساتھ زمین بوس کر دیا ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد متبادل راستہ کھولنے کی اپیل کی ۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی جلد از جلد اس پل کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تحصیل دار نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی کوشش ہے کہ جلد از جلد یہاں پر کوئی متبادل راستہ کھل جائے اور لوگوں کی پریشانی دور ہو سکے ۔ ادھر ٹھاٹھری کلہو تران سڑک آمدورفت کے لئے بند ہونے سے مقامی درماندہ مسافروں کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ دو تین روز سے بھاری بارشوںسے ٹھاٹھری کلہوتران سڑک آمدارفت کے لئے بند رہی جس کی وجہ سے مقامی مسافروں جن میں بچے و بزرگ اورعام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر چہ محکمہ تعمیر عامہ نے اس سڑک پر آمدورفت کو بحال کرنے کے لئے مشین لگا رکھی ہے تاہم ابھی تک یہ سڑک آمدورفت کے لئے بند ہے۔ مسافروں نے پی ایم جی ایس وائی کو ذمہ دار ٹھہر ایا اور کہا کہ اس کمپنی نے بٹارہ سڑک کا تعمیری کام جاری ہے اور سارا ملبہ اس سڑک پر آ جاتا ہے جس سے یہ سڑک بند ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو چاہے کہ وہ ملبہ گاڑیوی کے ذ ریعہ دور کسی جگہ ڈالیں۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد توجہ دے کر اس سڑک پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے اور مذکورہ کمپنی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جس کی وجہ سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں درماندہ مسافر مشکلات میں ہیں ۔ادھر ضلع ریاسی میں لگاتار تیز بارش ایک طرف سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑی وہیں دوسری طرف سے ضلع ریاسی کے الگ الگ مقامات سے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دو روز سے لگاتار بارش کے بعد بارش تھم گئی تاہم مہور سے جموں سڑک ملائی کے مقام پر پسی گر آنے سے بند ہوگئی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا تھا۔اسی طرح ارناس،درماڑی اور سب ڈویژن مہور کے الگ الگ مقامات جیسے بگوداس، تولی، سلدھار، چانہ،تھریلہ، منجیکوٹ ،ٹھیلو، ہاڑیوالہ، جمسلان،دیول،گلابگڑھ سے لوگوں نے شکایت کی ہے نالوں میںطغیانی سے علاقہ کے مختلف پل پانی کے ساتھ بہہ گئے ہیں جس سے مقامی رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئی ہیں۔وہیں دوسری طرف بارشوں سے سے مکی اور دھان کی فصلیںپوری طرح سے تباہ ہوگئی ہیں اور پھلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گلابگڑھ کے پہاڑی علاقے جیسے نکن،تھائی مرگ،کوثرناگ،اڑیتل،ججی مرگ جو کہ ضلع ریاسی اور ضلع کلگام کے درمیان میں واقع ہے وہاں سے بھی مویشیوں کے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس حوالے سے جب کشمیر اعظمیٰ نے ایس ڈی پی او مہور مجیب رحمان بٹ سے بات کی انہوں نے بتایا ان کے نوٹس میں بھی یہ بات آئی ہے لیکن وہاں پر رابطہ نہیںہوپارہا ہے۔ ایس ایچ او چسانہ علی عمران نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا سنگلیکوٹ میں عبدالرشید والد محمد سلطان کا مکان بارش کی وجہ سے گر گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر ڈی ایس پی ہیڈکوٹر ریاسی نکھل گوگنا نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا علاقہ میں تیز بارش اورنالوں میں تغیانی کے مد نظر ریاسی پولیس نے helpline numbers بھی جاری کئے اور لوگوں سے ان نمبرات پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔DC Reasi 9419080333/9622874040 ,SSP Reasi 9419205900 ,ADC Reasi 9419137412 ,ADDC Reasi 9419208808 Ad SP Reasi 9419154727 ,SDM mahore 9419118470 SDM katra9419766907 ,Adl. SP katra- 9419134002 Tehsildar Reasi 9419828735,DySP HQ Reasi-9419284325, SDPO Mahore-9596751003 ,SDPO Arnas-9419169036 , SDPO katra-9419105133DySP DAR Reasi-9469632600, SDPO Bhawan 9622369364 , SHO Reasi-9419151378 , SHO Mahore 9596966889, SHO katra-9419152873SHO Pouni 9419129477, SHO Ransoo-9419152244 ,SHO Arnas-9419129633SHO Bhawan-9797151121, SHO Chassana-9622057319, Insp. SDRF. 9419102100.