راجوری /پونچھ// پورے ملک کی طرح راجوری پونچھ میں بھی دیوالی کا تہوار مذہبی جوش خروش سے منایا گیا ۔اس دوران صبح سے ہی لوگوں کو بازوروں میں خرید وفروخت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جس کی وجہ سے پورے دن بازاروں میں چہل پہل رہی۔دیوالی کے تہوار پر چونکہ دکانداروں نے مختلف قسم کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی تھی اس لئے تمام مسالک کے لوگوں نے خوب خریداری کی۔ لوگوں نے برقی الات کو خرید کر اپنے گھروں کو ان برقی قمقموں سے سجایا جبکہ بچوں نے رات بھر کھل کر آتش بازی کی ۔اس دوران راجوری اور پونچھ کے تمام مندروں میں بھی لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی ۔کچھ لوگوں نے فوج کے کیمپوں پر پہنچ کر فوجی اہلکاروں کے ساتھ یہ تہوار منایا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری سنیل گپتا،گوجر بکر وال ایڈوائزری بورڈ کے چوہدری خلیل احمد ،محمد جعفرید، سینئر لیڈر پردیپ شرما، ضلع صدر کیپٹن راج کمار اور دیگر لیڈروں نے ہوائی پٹی پونچھ کے پاس واقع فوج کی بٹالین کے میں کیمپ پر پہنچ کر فوجیوں کے ساتھ دیوالی کاتہوار منایا۔