منڈی// خطہ پیر پنچال میں بدلتی موسمی صورتحال کے دوران عام زندگی میں گرم ملبوسات اور کانگڑی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز موسم میں آئی تبدیلی کے بعد جہاں سردی نے دستک دی ہے وہائیںلوگوں نے گرم کپڑے پہننے کیساتھ ساتھ کانگڑی کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی عین پیشنگوئی کے مطابق جہاں پورے جموں و کشمیر میں بارش اور برف باری ہوئی وہیںپر خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع کے بالائی علاقوں میں برف جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے خطہ میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے ۔موسم سرما شروع ہونے کیساتھ ہی لوگوں نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئے گرم کپڑے زیب تن کرتے ہوئے سردیوں میں استعمال کی جانے والی روایتی کانگڑی کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے ۔