سرینگر //دن کے دوران ہلکی دھوپ کی وجہ سے وادی میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئی ہے جس سے بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت پانی کے نل شدید سردی اور درجہ حرارت کی وجہ سے منجمد ہو گئے۔ وادی میں شبانہ سردی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہونے کی وجہ سے صبح کے وقت ڈل جھیل اور شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کے نل جم کے جگہ دیگر آبی زخائر بھی منجمد ہو گئے۔ وادی کے شہرودیہات میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہر سرینگر میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 5.2سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں منفی 8.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح کوکرناگ میں منفی 4.9اورکپواڑہ میں منفی 5.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادھر لداخ خطے میں بھی ہر گزرتے وقت کے ساتھ سردی بڑھ رہی ہے خطہ کے قصبہ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.1ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس طرح یہ رات لیہہ میں موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.4ڈگری سلسیش درج کیا گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کم سے کم درجہ حرار ت میں کمی گراوٹ آئی گی ۔