نئی دہلی//وزارت زراعت نے سال 2021-22کے لئے اہم خرریف فصلوں کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ جاری کردیا ہے جس میں خریف سیزن میں 15.50کروڑ ٹن ریکارڈ اناج کی پیداوار کا تخمینہ ہے ۔وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کل کہاکہ کسانوں کی انتھک محنت، سائنسدانوں کی مہارت اور حکومت کی کسان کے مفاد والی پالیسیوں سے بمپر پیداوار ہورہی ہے ۔پہلے پیشگی تخمینہ کے مطابق 2021-22کے دوران اہم خریف فصلوں کی اندازہ پیداوار اس طرح ہے ۔اناج 15.50کروڑ ٹن، چاول 10.7ٹن کروڑ (ریکارڈ)، غذائیت سے پر /موٹے اناج تین کروڑ 40لاکھ ٹن، مکہ دو کروڑ 12لاکھ ٹن، دلہن 94لاکھ پچاس ہزار ٹن، تلہن دو کروڑ 34لاکھ ہونے کا اندازہ ہے ۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ریاستوں سے درخواست کرتے ہوئے کہ وہ کرشی وگیان کیندروں سے ملیں اور زراعت کی مجموعی ترقی کے اہداف طے کریں ۔