راجوری//برفباری اوربارش کی وجہ سے راجوری کے بدھل اورکوٹرنکہ قصبہ جات میں گراہکوں کی کمی کی وجہ سے تاجروں نے اپنادن بیکاری میں گزارا۔تفصیلات کے مطابق بدھل اورکوٹرنکہ علاقوں میں برفباری اوربارشوں کی وجہ سے سڑکیں بندہوگئی ہیں اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے 95فیصد خریداراپنے گھروں سے باہرنہیں نکلے جس کی وجہ سے کاروبار پرمنفی اثرات مرتب ہوئے۔اس سلسلے میںکوٹرنکہ کے ایک دکاندار جگپال نے کہاکہ پورے دن دکان پرصرف پانچ چھ گراہک ہی آئے جبکہ میری دکان پرمعمول کے دنوں میں ایک سے دوہزارروپے کے بیچ سامان کی بکری ہوتی ہے لیکن آج صرف اڑھائی سوروپے کی خریداری ہوئی۔
خراب موسم کے سبب خریداروں کی کمی
