عظمیٰ نیوزسروس
جموں //موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کرگل کے اسکولوں میںسرمائی تعطیلات میں 23مارچ تک توسیع کردی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق موجودہ موسمی حالات کے پیش نظرایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر نے ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میںچیف ایجوکیشن آفیسرکرگل کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق تعطیلات اب 23 مارچ 2025 تک جاری رہیں گی اور اسکول 24 مارچ 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔خیال رہے کہ کرگل میں بھی خراب موسمی صورتحال جاری ہے جس کے چلتے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔